محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی عجب باغ چیک پوسٹ پر کارروائی، چرس اور آئس کی بڑی کھیپ برآمد، مقدمہ درج

خیبرپختونخوا حکوت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز سید فخر جہان کے ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے عجب باغ چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد کر لی۔کاروائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر انٹی نارکوٹکس ماجد خان کی نگرانی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی جس کے دوران ایک مشتبہ گاڑی سے منشیات قبضے میں لے لی گئیں۔محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ پر ایک کاروائی کے دوران گاڑی نمبر AEU-202 سے 12 کلوگرام چرس اور 4 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس) ماجد خان کی نگرانی میں کی گئی کاروائی میں انسپکٹر اجمل خان لودھی، لعل گل خان انچارج عجب باغ چیک پوسٹ اور دیگر اہلکار شامل تھے۔برآمد شدہ منشیات کو قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے

مزید پڑھیں