خیبرپختونخوا میں منشیات کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن، دو بڑی کارروائیوں میں 10 کلو ہیروئن اور 525 گرام آئس برآمد

خیبرپختونخوا حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کی صوبہ بھر میں جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ایکسائز انٹیلیجنس اور تھانہ ایکسائز پشاور کی مختلف تازہ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق خیبر میں ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی صوبائی انچارج ایکسائز انٹیلیجنس سعود خان گنڈاپور اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) ماجد خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران انسپکٹر ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ زرجان خان اور سب انسپکٹر ناصر امیر نے دیگر نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ایک موٹر کار نمبری LEB-7744 کی تلاشی کے دوران گاڑی سے 10000 گرام (10 کلو) ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ایکسائز خیبر میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دوسری کارروائی میں تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) ماجد خان کی نگرانی میں ہوئی، ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور ریجن عماد خان کی سربراہی میں سب انسپکٹر سجاد ممند، لیڈی کانسٹیبل اور دیگر نفری کے ہمراہ دوران پور موڑ موٹر وے کے قریب مشتبہ خاتون کی تلاشی لی گئ جس کے دوران اس کے قبضے سے 525 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں تیزی کیساتھ جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید پڑھیں