صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان کی زیرِ صدارت صوبے میں سپیشلائزڈ/یونیک نمبر پلیٹس کے اجرا کے منفرد منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس

خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان کی زیرِ صدارت جمعرات کے روز ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول، پشاور میں مخصوص ناموں اور شناخت پر سپیشلائزڈ/یونیک نمبر پلیٹس کے اجرا کے منفرد نئے منصوبے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خالد الیاس، متعلقہ ڈائریکٹرز اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران آئی ٹی بورڈ کے افسران نے صوبائی وزیر کو حکومت خیبرپختونخوا کے اس نئے اور منفرد منصوبے کی جلد از جلد شروعات کیلئے ان لائن سہولیات کے نظام کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔سپیشلائزڈ اور یونیک نمبر پلیٹس کا اجراء صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان کے آئیڈیا کے تحت عمل میں لایا جارہا ہے جو پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کے جاری کردہ منصوبے کے بعد محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے تحت صوبائی حکومت کا دوسرا بڑا اور اہم منفرد منصوبہ ہے۔اس منصوبے کے تحت خواہشمند مالکان اور صارفین کو اپنی نئی اور زیر استعمال گاڑیوں کیلئے انکی پسند کے مطابق مخصوص ومنفرد ناموں اور خصوصی شناخت پر مبنی نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گے۔

مزید پڑھیں