تھانہ ایکسائز مردان اور ایکسائز انٹیلجنس کی چارسدہ میں تین کاروائیاں

تھانہ ایکسائز مردان اور ایکسائز انٹیلجنس کی چارسدہ میں تین کاروائیاں۔ تینوں کاروائیوں میں مجموعی طور پر تین من (120 کلوگرام ) چرس، چھ کلوگرام ہیروئین اور تین پستول اور کارتوس برآمد جبکہ پانچ ملزمان گرفتار۔

پہلی کاروائی میں چارسدہ سرڈھیری کے مقام پر کیری ڈبہ سے چھ کلوگرام ہیروئین برآمد جبکہ دو ملزمان گرفتار۔
دوسری کاروائی میں چارسدہ مردان روڈ پر مخبر شدہ گاڑی کو قابو کرکے گاڑی کی ڈگی سے تین من (120 کلوگرام) چرس برآمد جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تیسری کاروائی میں رشکئی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک ٹرک سے تین عدد پستول برآمد جبکہ ایک ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پراوینشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کے زیر نگرانی انچارج انسپکٹر EIB-1 اور سب انسپکٹر ایڈیشنل انچارج نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر چارسدہ مردان روڈ نزد سرڈھیری بازار ، سوزوکی کیری گاڑی نمبری LRP 1064 کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 6000 گرام (6 کلو گرام) اعلی کوالٹی ہیروئن برآمد کی، دو ملزمان مشہور و بدنام زمانہ منشیات سمگلر ندیم خان ولد زرنواب خان ساکن علی مسجد کوکی خیل جمرود ضلع خیبر اپنے ساتھی زیر عالم ولد سید جان ساکن کوکی خیل جمرود ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں محمد ریاض ایس ایچ او تھانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

دوسری کاروائی میں سرکل آفیسر مردان ریجن کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ایکسائز ، اور سب انسپکٹرز نے بمعہ دیگر نفری چارسدہ مردان روڈ درگئی بائی پاس بطرف مردان گاڑی نمبری LED 1689 کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 120000 گرام (120 کلو گرام) چرس برآمد کی۔ دو ملزمان جلال خان ولد جمیل احمد ساکن ڈاکخانہ شاہ قبول گھڑی میر زمان شاہ پشاور اور واجد خان ولد نعمت خان ساکن ذخہ خیل لنڈی کوتل ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

تیسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری رشکئی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک ٹرک سے تین عدد پستول برآمد کر ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیا۔

احسان اللہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز ، اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائیوں کو سراہتے ہوئے شاباشی دی اور نقد انعام اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں