وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور صوبائی وزیر ایکسائز سید فخرجہان کی جاری کر دہ ہدایات کی روشنی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کی گئی ایک بڑی کارروائی میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے کروڑ روپے مالیت کی آئس کی بھاری کھیپ پکڑ کر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ ڈیرہ اسماعیل خان کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 20کلو گرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغازبھی کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق سعود خان گنڈاپور پراوینشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس بیورو اور ماجد خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول کی زیر نگرانی انسپکٹر انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس سکواڈ سیف اللہ برکی نے خفیہ اطللاع پر ڈیرہ درابن روڈ نزد ڈی آئی خان ٹول پلازہ پر بمعہ دیگر نفری دوران کاروائی موٹر کار کے اسپیئر ٹائر اور خفیہ خانے میں چھپائی گئی 20000 گرام (20 کلو گرام) آئس برآمدکی اور ملزم جہانگیر شاہ ولد سلطان علی ساکن تحصیل گلستان ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کو موقع پر گرفتار کر کے مذید تفتیش کے لئے تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں مقدمہ بھی درج کر دیا گیاہے۔
