سال‏ 2025 میں پاکستان بھر میں ٹریکٹر فروخت پچھلے 20 سالوں سے کم ریکارڈ ہوئی ہے پنجاب و سندھ زراعت کا گڑھ تھے ان کو کس حال تک پہنچایا گیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ملکی معشیت، زراعت اور گندم سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال‏ پاکستان بھر میں ٹریکٹر فروخت پچھلے 20 سالوں سے کم ریکارڈ ہوئی ہے پنجاب و سندھ زراعت کا گڑھ تھے ان کو کس حال تک پہنچایا گیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ملک کی 60 فیصد آبادی زراعت سے منسلک ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مریم نواز نے جو اپنے تصویر والے ٹریکٹر دئیے انکا کیا بنا اور اپنی تصویر والے کسان کارڈ بھی منظر سے غائب ہے کوئی فائدہ نہیں دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں کسان کے منہ کا نوالہ چھین لیا گیا اور مڈل مین کے ہاتھوں ملک میں تاریخ کی بلند ترین گندم کی قیمتیں ہوگئ ہیں۔ ملک میں گندم کی قیمت 5 ہزار پر پہنچ گئی مجال ہے کہ حکومت کا دھیان اس طرف ہو۔ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت اپنی نجی محفلوں میں مگن ہیں اور شھباز شریف کے چار سالہ دور حکومت میں دوسری دفعہ گندم بحران ہے دوسری طرف ونڈر بوئے کا شوشا چھوڑ کر ان لاڈلوں کی بد انتظامی چھپائی جارہی ہے

مزید پڑھیں