مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پیٹرولیم لیوی و ٹیکسز سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی غلطیوں کی سزا عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں دے رہی ہے۔ اطلاع ہے کہ حکومت پیٹرولیم لیوی میں مزید پانچ روپے اضافہ کرکے 85 کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گزشتہ روز اپنے دفتر سے جاری ہونے ایک بیان میں کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ جس سے اب گیس کا گردشی قرضہ پانچ سالوں میں کم کیا جائے گا یاد رہے عمران خان حکومت کے آخری دونوں میں پیٹرولیم لیوی کبھی 20 روپے فی لیٹر سے اوپر نہیں گئی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لئے 1250 ارب قرض لیا اور عوام پر 3.25 روپے فی یونٹ بجلی کے بل میں ڈیٹ سرچارج لگا دیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر ٹیکس ہدف پورا نہیں کیا گیا تو حکومت کے مطابق مزید 5 فیصد کھاد اور کیڑے مار ادویات پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائیگی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت کا میٹھے اشیاء خوردونوش پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ تمام چیزیں جس پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم ہے اسے 18 فیصد پر لے کر جا رہے ہیں۔ موجودہ شہباز شریف حکومت کے ہاتھوں عوام مزید قربانی کیلئے تیار ہے؟
