مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا 2025 کے احتتام پر بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق اہم بیان

پچھلے 5 ماہ میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری صرف 313 ملین ڈالر رہی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

حکومت کے بیرونی سرمایہ کاری دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے۔ مزمل اسلم

پی ایم ایل این کا دعویٰ کہ نواز شریف کے سعودی اور امارات سے تعلقات ہیں۔ مزمل اسلم

نواز شریف کے تعلقات کہاں گئے اور بیرونی سرمایہ کاری کہاں گئی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

سربراہ مملکت کے زیادہ بیرونی دورے کا ریکارڈ شہباز شریف کے نام جاتا ہے۔ مزمل اسلم

شہباز شریف پچھلے دو سالوں میں تقریباً 40 بیرونی دورے کر چکے ہیں۔ مزمل اسلم

2022 سے تقریباً 60 بیرونی دورے کر چکے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

ویسے زیادہ بیرونی دورے کی وجہ سے شہباز شریف کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ہونا چاہیے۔ مزمل اسلم

شہباز شریف اگر ہر دورے میں 10 ملین ڈالر لاتے تو 600 ملین ڈالر بنتے۔ مزمل اسلم

ذرداری صاحب کہہ رہے ہیں انڈیا کو چنے چبوائے گے تب چنے چبوا سکتے ہیں جب معیشت مضبوط ہوگی۔ مزمل اسلم

مضبوط دفاع کیلئے مضبوط معیشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

داد دیتا ہوں افواج پاکستان کو محدود وسائل میں انڈیا کو ٹف ٹائم دیا اور ہرایا۔ مزمل اسلم

انڈیا میں پچھلے سال 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

انڈیا سرمایہ کاری سب سے زیادہ صنعت میں ہیں جبکہ ہمارا صنعتی سیکٹر منفی میں ہے۔ مزمل اسلم

مصر اسلامی ملک ہے جس میں رواں سال 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری “یو اے ای” سے آئی ہے۔ مزمل اسلم

بنگلہ دیش میں لڑائیوں کے باوجود 1.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے۔ مزمل اسلم

سری لنکا جو ڈیفالٹ کرگیا تھا رواں سال سرمایہ کاری 827 ملین ڈالر آئی ہے۔ مزمل اسلم

بھارت، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور مصر میں “ایس آئی ایف سی” بھی نہیں ہے۔ مزمل اسلم

ہمارے حکمرانوں کو ایس آئی ایف سی کی بھی سپورٹ حاصل ہے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ مزمل اسلم

سٹاک مارکیٹ کی روزانہ باتیں کرتے ہیں وھاں سے بھی بیرونی سرمایہ کاری چلی گئی۔ مزمل اسلم

بڑے بڑے سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان سے جا رہی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

ٹیلی نار ہاتھ جوڑ کر چلا گیا جاز ٹیلی کام نے ٹاور بزنس بیچ دیا۔ مزمل اسلم

پاکستان سے ڈالر جائیں گے کیونکہ مقامی کمپنی اتصالات خرید رہے ہیں۔ مزمل اسلم

حکومت نے متحدہ ارب امارات کو تین ارب ڈالر واپس کرنے تھے جو نہ کرسکے۔ مزمل اسلم

اسحاق ڈار کہہ رہے کہ دو ارب ڈالر کا رول اوور کرینگے ایک ارب ڈالر کے فوجی فاؤنڈیشن میں شئیرز دینگے۔ مزمل اسلم

معاشی کارکردگی کی بجائے حکومت کی کارکردگی صرف آئین میں ترامیم کرانا ہے۔ مزمل اسلم

حکومت قوم سے معافی مانگے وہ تقریباً چار سالوں میں معیشت کیلئے کچھ نہ کر سکے۔
مزمل اسلم

مزید پڑھیں