رواں سال پہلے ہی جی ڈی پی کے تناسب سے ملکی تاریخ کا کم ترین ترقیاتی بجٹ تھا اب اس میں مزید 300 ارب کٹوتی کر کے 700 ارب کردیا گیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ملکی معشیت سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پہلے ہی جی ڈی پی کے تناسب سے ملکی تاریخ کا کم ترین ترقیاتی بجٹ تھا اب اس میں مزید 300 ارب کٹوتی کر کے 700 ارب کردیا گیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کے مجموعی قرضے پچھلے چار سالوں میں 35000 ارب لئے گئے اس دوران وفاقی ترقیاتی اخراجات 4000 ارب سے بھی کم رہے عوام ملک کے قرض اور ترقی کا اندازاہ اس سے بخوبی لگا لیں اور ان حالات میں بھی دوسری جانب حکومت معیشت بہتری کے دعوے کر رہی ہے۔اس حکومت میں پاکستان کی ترقی اب ایک خواب بن کر رہ گئی ہے۔ ایک دوسرے بیان میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بلاول بھٹو زرداری کے 27ویں آئینی ترمیم بارے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیانتداری سے ان ترامیم کے لیے قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے۔ ملک کی بہتری کے لیے اس پر وسیع مشاورت درکار ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ این ایف سی کی ازسرِنو تشکیل کے حوالے سے خیبرپختونخوا بالکل لاعلم ہے این ایف سی مشاورت کے لیے مجوزہ مسودہ درکار ہے۔

مزید پڑھیں