کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس کے خلاف شکایت کا ازالہ — پنشن اور بقایا جات کی ادائیگی ممکن

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس پشاور کی مداخلت سے پشاور کے رہائشی یوسف جلال کی کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس (CMA) لاہور کے خلاف دائر شکایت کا کامیاب ازالہ کر دیا گیا۔سائل نے اپنی ماہانہ پنشن کی عدم ادائیگی اور بقایا جات کے اجرا کے لیے وفاقی محتسب ریجنل آفس پشاور سے رجوع کیا تھا۔ کیس میں انویسٹیگیشن افسر مشتاق جدون تھے جب کے عملدرآمد آفسر قاسم جان تھے۔ وفاقی محتسب کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں سائل کو 64910 روپے ماہانہ پنشن جاری کر دی گئی، جبکہ 543200 روپے کے بقایا جات بھی ادا کر دیے گئے۔سائل نے وفاقی محتسب کے فورم کے ذریعے اپنے دیرینہ مسئلے کے حل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔
ریجنل آفس پشاور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنشنرز سمیت تمام شہریوں کے مالی و انتظامی مسائل کے فوری اور شفاف حل کے لیے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔عوام وفاقی اداروں میں بدانتظامی سے متعلق اپنی شکایات براہِ راست وفاقی محتسب ریجنل آفس پشاور یا واٹس ایپ نمبر 03108147713 پر درج کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں