دُھند کے باعث ملک بھر میں موٹرویز بند، مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید دُھند کے باعث موٹرویز پر حدِ نگاہ متاثر ہونے سے ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کے مطابق حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر متعدد اہم موٹرویز کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق موٹروے ایم-1 پشاور سے اسلام آباد تک جبکہ ایم-2 لاہور سے اسلام آباد تک بند ہے۔ اسی طرح ایم-3 درخانہ سے فیض پور، ایم-4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں، اور ایم-5 شیر شاہ سے روہڑی تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ایم-11 لاہور سے سمبڑیال، جبکہ ایم-14 ہکلہ سے عیسیٰ خیل تک بند ہے۔ ہزارہ موٹروے پر کوہلیاں سے ہری پور تک آمدورفت معطل ہے، جبکہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان انٹرچینج سے کاٹلنگ تک بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل تازہ صورتحال کے لیے ہیلپ لائن یا سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق دُھند چھٹنے اور موسم بہتر ہونے پر سڑکیں مرحلہ وار کھول دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں