صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا ہنگامی دورہ کیا اس دورے میں ان کے ساتھ سیکرٹری صحت شاہد اللہ خان اور ایچ ایم سی کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس دورے میں انہوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مختلف یونٹس کا ایمرجنسی او پی ڈی اور دیگر وارڈز کا بھی دورہ کیا اس کے علاوہ ایم آر آئی سیکشن دیکھی،لیبارٹریز اور ادویات کے سینٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مریضوں کی سہولت کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان کے اس ہنگامی دورے کا مقصد یہ تھا کہ عوام کو اس بات کی تسلی ہو کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے اور اور جہاں جہاں کوتاہی یا کمی ہے اس کو جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان نے ہسپتال کے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کی جائے گی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ایک بڑا ادارہ ہے اور اس کی مزید بہتری کے لیے جو بھی اقدامات اٹھانے پڑے اٹھائے جائیں گے۔
