تیمرگرہ میڈیکل کالج کے حوالے سے سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیرِ صدارت پشاور میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن، سیکرٹری صحت فیاض علی شاہ اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں تیمرگرہ میڈیکل کالج کے حوالے سے جاری پیش رفت، درپیش مسائل اور اسے جلد فعال بنانے کے لیے درکار اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالج کو جلد از جلد فعال کرنے کے لیے تمام ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پرصوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طبی تعلیم کے شعبے کے فروغ اور استحکام کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے۔تیمر گرہ میڈیکل کالج کی تکمیل اور فعالیت سے علاقے کے نوجوانوں کو طبی تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور مقامی سطح پر صحت کی سہولیات میں بھی مزید بہتری آئے گی۔سپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی تیمر گرہ میڈیکل کالج کو عوامی اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کالج کی فعالیت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور تمام ضروری امور کو جلد مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔سیکرٹری صحت فیاض علی شاہ اور محکمہ صحت کے دیگر حکام نے اجلاس میں کالج سے متعلق پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن نے کہا کہ ان شائ اللہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کو جلد عملی طور پر فعال کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے محکمہ صحت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گا۔
