محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا کی روڈمیپ امپلیمنٹیشن کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ داؤد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں خیبر پختونخوا گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت جاری منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع ایبٹ آباد میں واٹر سپلائی سسٹمز سے متعلق ڈیٹا کلیکشن مقررہ مدت سے قبل مکمل کرلیا گیا ہے Community-Based Information System Module سے متعلق اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام اضلاع سے ڈیٹا کی اکٹھا اور اپ ڈیٹیشن مکمل ہوچکی ہے، جسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منظم انداز میں شامل کردیا گیا ہے خیبر پختونخوا رورل انوسمنٹ اینڈ انسٹیٹوشنل سپورٹ پراجیکٹ کے بارے اجلاس کو بتایاگیا کہ خیبر، مہمند اور باجوڑ کے لیے تیار کردہ پی سی ون کا ابتدائی مسودہ نظرثانی کے مرحلے میں ہے جبکہ نئی ڈیڈ لائنز بھی مقرر کردی گئی ہیں چس پر سیکرٹری نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ پی سی ون کو تکنیکی معیار اور زمینی ضروریات کے مطابق جلد از جلد حتمی شکل دی جائے آگاہی مہمات اور پانی کے معیار سے متعلق اجلاس کو بتایا گیا کہ کمیونٹی سینٹرز، مقامی عمائدین اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کو ترجیح دی جارہی ہے تاکہ عوام میں محفوظ اور معیاری پانی کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کیا جاسکے۔ فیلڈ لیبارٹریز اور ٹیموں کو پانی کے معیار کی مسلسل جانچ کے لیے مزید فعال کیا گیا ہے اجلاس کو مذید بتایا گیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی موبائل ایپ کا پروٹو ٹائپ آخری مراحل میں ہے۔ ایپ کو اگلے آرآئی سی اجلاس میں باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا یہ ایپ شکایات کے اندراج، معلومات کی فراہمی اور فیلڈ ڈیٹا مینجمنٹ میں اہم کردار ادا کرے گی سیکرٹری داؤد خان نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پوری شفافیت، جدید ٹیکنالوجی اور ٹیم ورک کے ذریعے صوبے کے عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس روڈمیپ نہ صرف محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا بلکہ عوامی اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ کرے گاصوبے میں پائیدار ترقی، شفافیت اور عوامی خدمات میں بہتری کے لیے محکمہ مسلسل مؤثر اقدامات کررہا ہے.
