صوبائی وزیرِ صحت خیبر پختونخوا، خلیق الرحمن نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہونے والے دھماکے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ صحت نے واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حکام سے رابطہ کیا اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں

صوبائی وزیرِ صحت خیبر پختونخوا، خلیق الرحمن نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہونے والے دھماکے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ صحت نے واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حکام سے رابطہ کیا اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیرِ صحت نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام متعلقہ عملے کو الرٹ رکھا جائے تاکہ زخمیوں کے علاج میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے متعلقہ شعبوں میں اضافی طبی اسٹاف کی تعیناتی، ضروری آلات کی دستیابی اور خون کے عطیات کے انتظام کے بارے میں بھی خصوصی ہدایات دیں۔

خلیق الرحمن نے کہا کہ زخمیوں کی جانوں کو بچانا اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صورتحال پر مکمل نظر رکھی جائے اور ہر آنے والی پیش رفت سے انہیں فوری آگاہ کیا جائے

مزید پڑھیں