سیلاب زدہ بونیر میں موبائل لیب کی واپسی، 10,100 ٹیسٹ مکمل : سیکرٹری صحت شاہد اللہ خان

سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا شاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ بونیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موبائل لیبارٹری کی تعیناتی ایک بروقت اور مؤثر اقدام ثابت ہوا، جس نے مقامی صحت مراکز کو تشخیص اور علاج میں بھرپور سہولت فراہم کی۔
‎انہوں نے بتایا کہ موبائل لیب نے 62 دن تک بونیر میں خدمات انجام دیں اور اس دوران 10,100 عوامی صحت کے لیبارٹری ٹیسٹ مکمل کیے گئے۔ ان میں CBC، ملیریا، ڈینگی، خون و فضلے کے کلچرز، ہیپاٹائٹس اور دیگر آفات کے بعد عام وائرل انفیکشنز کے ٹیسٹ شامل تھے۔
‎سیکرٹری صحت کے مطابق، موبائل لیب نے ضلعی اسپتالوں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور موبائل کلینکس کے ساتھ مل کر متاثرہ افراد کو بروقت اور درست تشخیص کی سہولت فراہم کی، جس سے بیماریوں کی روک تھام اور علاج میں نمایاں بہتری آئی۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گا تاکہ قدرتی آفات کے بعد عوام کو فوری طبی سہولیات میسر آ سکیں

مزید پڑھیں