خیبر پختونخوا کے وزیر صحت خلیق الرحمان سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروستھیٹک اینڈ آرتھیٹکس پشاورکےممبران کی ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت خلیق الرحمان سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروستھیٹک اینڈ آرتھیٹکس پشاورکے چیئرمین ڈاکٹر عارف، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عابد حسین اور ایڈمن آفیسر شعیب الرحمان اور دیگر ممبران نے ملاقات کی اور وزیر صحت کو بتایا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروستھیٹک اینڈ آرتھیٹکس ایک خودمختار ادارہ ہے جو 1988 سے صوبے کے معذور افراد کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ ادارے کے چیئرمین نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے درپیش تمام مشکلات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔خلیق الرحمان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ادارہ معذور افراد کے لیئے ایک امید کی کرن ہے اور ہم سب نے مل کر اسے مشکلات سے نکلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت صوبائی وزیر صحت وہ یقین دلاتے ہیں کہ محکمہ صحت انشاء اللہ اس ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریگا اور جو بھی مشکلات اور مسائل ہیں ان کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس طرح ایک اچھے ماحول میں ادارے کے کام کو آگے بڑھایا جاگا۔ صوبائی وذیر نے کہا کہ عوام کو سہولیات اور خدمات کی روانی اور تسلسل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی اور تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے خلوص نیت سے آگے بڑھیں گے۔ اس حوالے سے آئندہ ایک جامع منصوبے بندی کے تحت کام کرینگے۔

مزید پڑھیں