وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیرِ صحت کی ہدایات پر میڈیکل ڈائریکٹر، میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن حیات آباد میڈیکل کمپلیکس محمد شاہ نے بچوں کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر پیڈیاٹرک وارڈ میں 30 بستروں کی فوری توسیع کی منظوری دی گئی ہے

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیرِ صحت کی ہدایات پر میڈیکل ڈائریکٹر، میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن حیات آباد میڈیکل کمپلیکس محمد شاہ نے بچوں کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر پیڈیاٹرک وارڈ میں 30 بستروں کی فوری توسیع کی منظوری دی گئی ہے، میڈیکل ڈائریکٹر نے گزشتہ روز اس نئے توسیع شدہ پیڈیاٹرک وارڈ کا باضابطہ افتتاح کیا اور کہا کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے وارڈ میں دستیاب طبی سہولیات، علاج معالجے اور انتظامی امور کا اس موقع پرتفصیلی جائزہ بھی لیا اور زیرِ علاج بچوں کی عیادت کی۔مریضوں، ان کے لواحقین اور عملے سے گفتگو کے دوران میڈیکل ڈائریکٹر نے پیڈیاٹرک ٹیم کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں معیاری طبی خدمات کی فراہمی کا یہ سلسلہ اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ادارہ بچوں کے لیے ہر ممکن طبی سہولت اور معیاری علاج کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے اور مریضوں کی دیکھ بھال کو مزید مؤثر بنانے کے لیے انتظامی سطح پر مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر چیئرپرسن پیڈیاٹرک یونٹ ڈاکٹر امبرین، سربراہ شعبہ ڈاکٹر عقیل، کلینیکل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عمران، نرسنگ ڈائریکٹر اول خان کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں