خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں بڑی کارروائیاں

پشاور: ڈائریکٹر جنرل کاشف اقبال جیلانی اور ڈائریکٹر آپریشنز محمد یوسف کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا باچا خان چوک میں چکن شاپ اور مصالحہ جات پروڈکشن یونٹ پر چھاپے، ترجمان

پشاور : چکن شاپ سے 3 ہزار کلوگرام مردہ اور غیر ذبح شدہ مرغیاں برآمد، ترجمان

پشاور: مردہ مرغیاں ویسٹ سروسز پشاور کے ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دی گئیں، ترجمان

پشاور: مصالحہ جات پروسیسنگ یونٹ کی چیکنگ، ملاوٹی مصالحہ جات پر یونٹ سیل، نمونے لیبارٹری ارسال، ترجمان

پشاور: فوڈ سیفٹی ٹیم کا حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں مشروبات بنانے والی یونٹس کا معائنہ، ترجمان

پشاور: مس لیبل فوڈ آئٹمز، 200 لیٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس اور معروف برانڈز کے 2500 ڈھکن برآمد کرکے ضبط، ترجمان

پشاور: یونیورسٹی ٹاؤن میں جامعات کے کینٹینز کی انسپیکشن بھی کی گئیں ، ترجمان

پشاور: مالکان پر قانون اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد، امپروومنٹ نوٹسز بھی جاری، ترجمان

پشاور: خوراک کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت سخت کارروائی ہوگی، ڈی جی کاشف اقبال جیلانی

پشاور : عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے، ڈی جی کاشف اقبال جیلانی

مزید پڑھیں