
پراجیکٹ ڈائریکٹر PEHL-911، محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا رفاقت خان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سیکرٹریٹ خالی کیے جانے کے باوجود فرائض انجام دینے والے PEHL-911 کی dedicated ٹیم کےممبران کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔رفاقت خان نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جب پورا سیکرٹریٹ خالی کرایا گیا، اس دوران بھی PEHL-911 کے اہلکار شہریوں کی کالز کا جواب دینے اور ضروری عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے فرنٹ لائن پر موجود رہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے محمد عمار، ادریس خان، فیضان پرویز، جواد احمد، شہروز خان، عبداللہ شیخ اور سعید انور کی جرات، فرض شناسی، جذبہ خدمت اور پیشہ ورانہ وابستگی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل اور غیر معمولی صورتحال کے دوران ٹیم کے ارکان کا ڈیوٹی پر موجود رہنا عوامی خدمت کے حقیقی جذبے اور ذمہ داری کا مظہر ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ وابستگی PEHL-911 کی ٹیم کے لیے باعثِ فخر ہے۔رفاقت خان نے کہا کہ ٹیم کے ارکان نے مشکل حالات میں جس حوصلے، لگن اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا، اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ شہریوں کی خدمت اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے ان کی وابستگی قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا، “مجھے PEHL-911 کی پوری ٹیم پر فخر ہے، جس نے ثابت قدم رہتے ہوئے شہریوں کی خدمت کی اور مشکل وقت میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں۔”a
