خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سے سوات کے ایک نمائندہ وفد نے بدھ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقے کو درپیش مختلف مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ اعلیٰ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر عوامی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی، سائٹ وزٹس اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں عوامی خدمت کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جبکہ سوات میں ترقیاتی منصوبوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کی قیادت میں خیبر پختونخوا ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کی راہ پر گامزن ہے
