محکمہ ہاؤسنگ خیبرپختونخوا کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز و آراء سے متعلق ای کھلی کچہری کا اہتمام

سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ خیبرپختونخوا محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات کو یقینی بنا رہے ہیں، ای کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام براہ راست مستفید ہورہے ہیں، سرکاری ملازمین کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے، محکمہ ہاؤسنگ خیبرپختونخوا اہداف کے حصول کے لئے مؤثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ ہاؤسنگ خیبرپختونخوا کی جانب سے منعقدہ ای کھلی کچہری کے موقع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ای کھلی کچہری کے دوران موصول ہونے والے تحریری یغامات اور کالز کے ان لائن جوابات دیے گئے۔ اس موقع پر پشاور، کوہاٹ، صوابی، رسالپور، ڈی آئی خان، سوات اور مانسہرہ سے شہریوں نے شرکت کی اور اپنی شکایات و آراء سے متعلق حکام کو آگاہ کیا۔ اس دوران نیو پشاور ویلی، جلوزئی ہاؤسنگ سکیم نوشہرہ، ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، اقلیت اور معذور افراد کے لیے خصوصی کوٹہ جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے متعلقہ افسران کو عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی آراء اور تجاویز کو ترجیح دی جائے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں