کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے جانی خیل قبائل بنوں کا ایک روزہ تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے 30.452 ملین روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ ٹائپ ڈی ہسپتال کا افتتاح کیا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے انہیں ہسپتال کا دورہِ کرایا اور وہاں عوام کو علاج و معالجے کی مد میں سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ریجنل پولیس افسر قاسم علی خان اور کمانڈر 116 بریگیڈ بریگیڈیئر محمد طیب، ڈپٹی کمشنر بنوں منظور احمد آفریدی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، اور اسسٹنٹ کمشنر وزیر سب ڈویژن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کو ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو بنوں نے نو تعمیر شدہ ٹائپ ڈی ہسپتال کی تعمیر ،لاگت اور اس میں عوام کیلئے فراہم کردہ سہولیات سے تفصیلی آگاہ کیا۔
بعد ازاں کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل، کمانڈر 116 بریگیڈ بریگیڈیئر محمد طیب اور ریجنل پولیس آفیسر قاسم علی خان ولی نور جانی جاکر وہاں طوفانی بارش میں دیوار گرنے سے جانبحق ہونے والے بچے دانش کے والد عبدالرحمن ولدسخی زمان علاقہ ولی نور جانی خیل کو دس لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ علاؤہ ازین کمشنر بنوں ڈویژن نے جانی خیل میں قائم پاک آرمی تنصیبات کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور کمانڈر 116 بریگیڈ محمد طیب نے انہیں وہاں کی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا۔