وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ آئس و دیگر منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کا آغاز کیا گیاہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ آئس و دیگر منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کا آغاز کیا گیاہے۔صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان کی سربراہی میں پچھلے دو ہفتوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ان دو ہفتوں کے دوران صوبہ بھر میں انسداد منشیات کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے جس کا جائزہ ایک اجلاس میں پیش کیا گیا۔صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان کے ہمراہ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ پندرہ دنوں میں آئس و منشیات کے خلاف 32 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں اور16.249 کلوگرام آئس تحویل میں لی گئی ہے۔ اسی طرح 172.65کلوگرام چرس اور1.2کلوگرام ہیروئین بھی تحویل میں لی گئی اور 2.4کلوگرام افیون اور 7.5لیٹر شراب برآمد کی گئیں۔محکمہ نے 11 عدد گاڑیوں پر ایف آئی آر درج کروائیں جبکہ 42 ملزمان گرفتا کئے گئے۔ مزید برآں محکمہ کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے تقرریوں اور تبادلوں کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ ان تمام اقدامات کا مقصد صوبے کو منشیات سے پاک کرنا اور نوجوان نسل کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کی توانائیاں صوبے اور ملک کے بہتر مفاد میں صرف ہوں اور معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔انہوں نے کہا بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے تحت وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت ہر سیکٹر میں اصلاحاتی اقدامات متعارف کرے گی اور عوامی مفاد کے منافی قوانین کا خاتمہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں