بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے آج ان کی فیملی اور وکلا اڈیالہ جیل جائیں گے، شفیع جان
صوبائی کابینہ کے اراکین اور پارٹی کے اراکین اسمبلی بھی عمران خان اور ان کی فیملی سے اظہار یکجہتی کے لیے اڈیالہ جائیں گے، شفیع جان
فارم 47 کے ذریعے قائم وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے سیاسی انتقام میں ظلم و جبر کی ہر حد پار کردی،شفیع جان
عمران خان کے آئینی، قانونی اور بنیادی انسانی حقوق سلب کرنا قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے، شفیع جان
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور آئین و قانون کی کھلی پامالی ہے،شفیع جان
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کلاس بی کی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ ان کی صحت پر بھی غفلت برتی گئی،شفیع جان
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان کی بہنوں اور پارٹی نے ملاقات کے لیے ہر آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا، شفیع جان
ہمارا مطالبہ ہے کہ آج ہی عمران خان کی فیملی سے ملاقات کرائی جائے اور عمران خان و بشریٰ بی بی کو فوری طور پر الشفاء آئی ہسپتال منتقل کیا جائے، شفیع جان
نواز شریف کو ذاتی معالجین تک رسائی حاصل تھی، عمران خان کو اس بنیادی حق سے بھی محروم رکھا گیا ہے، شفیع جان
بانی چیئرمین عمران خان کو ان کے قانونی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، شفیع جان
عدالتی احکامات اور قانونی تقاضوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، شفیع جان
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تمام قانونی، آئینی اور جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، شفیع جان
فارم 47 کے ذریعے اقتدار پر قابض نااہل ٹولہ یہ بھول چکا ہے کہ انکے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں،شفیع جان
پاکستان تحریک انصاف آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی، شفیع جان
