معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا خیبرپختونخوا میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر پیشگی تیاریوں سے متعلق بیان

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے، شفیع جان

شدید بارشوں اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، شفیع جان

ضلعی انتظامیہ کو حساس گلیشیائی مقامات کی مسلسل نگرانی اور ارلی وارننگ سسٹم فعال رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، شفیع جان

صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں، شفیع جان

پی ڈی ایم اے کی جانب سے صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، شفیع جان

عوام اور سیاحوں سے حفاظتی اقدامات اپنانے کی اپیل ہے، معاون خصوصی

عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں، شفیع جان

مزید پڑھیں