بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے آج اہل خانہ اور وکلاء اڈیالہ جیل جائیں گے، شفیع جان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور پارٹی اراکین اسمبلی بھی عمران خان اور انکے فیملی سے اظہاریکجہتی کے لیے اڈیالہ جائینگے، شفیع جان
عمران خان سے سیاسی قیادت، اہل خانہ اور وکلاء کی ملاقات آئینی و قانونی حق ہے، اسے کسی صورت سلب نہیں کیا جا سکتا، شفیع جان
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، پارٹی رہنماؤں،فیملی اور وکلاء کو کئی ماہ سے عمران خان سے ملاقات سے روکا جا رہا ہے، شفیع جان
پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کرکے ثابت کر دیا کہ وہ جیل میں قید عمران خان سے شدید خوفزدہ ہے، شفیع جان
جعلی مینڈیٹ والی پنجاب حکومت عدالتی احکامات کے باوجود اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں، شفیع جان
پرامن سیاسی سرگرمیوں پر قدغن اور عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنا آمرانہ طرز حکمرانی کی عکاسی ہے، شفیع جان
پنجاب حکومت نے عمران خان کو دو سو سے زائد دنوں سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین پامالی اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، شفیع جان
عمران خان اور بشری بی بی کو بہتر طبی سہولیات سے بھی محروم رکھا جارہا ہے، شفیع جان
وفاقی اور پنجاب حکومتیں گورننس میں ناکامی چھپانے کے لیے سیاسی انتقام کی سیاست کر رہی ہیں، شفیع جان
پاکستان تحریک انصاف ایک پُرامن، جمہوری اور آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے، شفیع جان
فارم 47 کی وفاق اور پنجاب کے حکمرانوں نے آئین، جمہوری اقدار اور بنیادی انسانی حقوق کو روند ڈالا ہے، شفیع جان
ملک میں آئین و قانون کی بالادستی،عمران خان کی رہائی کے لیے قانونی، جمہوری اور پُرامن سیاسی جدوجہد جاری رہے گی، شفیع جان
