وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ایک مرتبہ پھر بانی و چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات سے روکنا انتہائی افسوسناک، مذمت اور جمہوری طرز عمل کے منافی اقدام ہے۔یہاں سے جاری ایک بیان میں شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا اپنے پارٹی قائد سے ملاقات کرنا اُن کا آئینی و قانونی حق ہے، جس سے کسی کو بھی روکنے کا کوئی اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے جمہوری روایات کے منافی ہیں، معاون خصوصی شفیع جان نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے تمام قانونی و جمہوری راستے اختیار کیے، عدالت سے رجوع کیا مگر پھر بھی انہیں ملاقات سے بلاجواز روکا گیا، انہوں نے کہا کہ عوام اور صوبائی حکومت اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے، اور اس طرح کی رکاوٹیں وزیراعلیٰ اور ہمارے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں
