گزشتہ کئی روز سے اراکین اسمبلی مراعات ایکٹ پر بحث جاری ہے، شفیع جان
صحافیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز کو بھی اراکین اسمبلی کی مراعات سے متعلق تحفظات تھے، شفیع جان
صحافی برادری، عوام اور پی ٹی آئی کارکنوں کے تحفظات کے پیش نظر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ اراکین کیساتھ اجلاس منعقد کیا،شفیع جان
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے مشاورت کے بعد ایکٹ کی قابل اعتراض شقیں واپس لینے کی ہدایت کی، شفیع جان
اسی تناظر میں آج اسپیکر صوبائی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس ہوا،شفیع جان
جس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور قائد حزب اختلاف نے شرکت کی، شفیع جان
اجلاس میں تمام پارلیمانی لیڈرز اور قائد حزب اختلاف کو سنا گیا، شفیع جان
اسپیکر صوبائی اسمبلی نے تمام قابل اعتراض شقیں دوبارہ پریولیجز کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی، شفیع جان
چونکہ یہ بل پریولیجز کمیٹی سے آیا تھا، اس لیے کمیٹی دوبارہ اجلاس میں ان شقوں کا جائزہ لے گی، شفیع جان
ایک ہفتے کے اندر کمیٹی قابل اعتراض شقوں پر کام مکمل کرے گی اور انہیں 1988 کے ایکٹ کے مطابق درست اور بحال کیا جائے گا، شفیع جان
صحافی برادری اور عوام بھی پریولیجز کمیٹی کو اپنی تجاویز پیش کر سکتے ہیں، شفیع جان
پرانے ایکٹ اور نئے ایکٹ کی شقیں یکساں ہیں، صرف بلیو پاسپورٹ کی شق مختلف ہے، شفیع جان
لیکن کابینہ سے منظور شدہ بلیو پاسپورٹ کی شق میں نہ بچوں، نہ تاحیات سہولت اور نہ ہی سپاوئس کا ذکر شامل تھا، شفیع جان
گورنر خیبر پختونخوا نے 6 مئی کو بل پر دستخط کیے جبکہ 7 مئی کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوا، شفیع جان
گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود اس وقت کسی نے اس معاملے پر بات نہیں کی، شفیع جان
اسحاق ڈار کے نواسے کے کیس سے توجہ ہٹانے کے لیے اس معاملے کو اچھالا گیا، شفیع جان
اسحاق ڈار کے نواسے کے کیس کو دبانے نہیں دیں گے، تحقیقات میں سستی پر تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کو بھی تحفظات ہیں، شفیع جان
ایسی ترامیم سندھ اور پنجاب میں بھی کی گئیں، کسی نے اس پر بات نہیں کی، شفیع جان
خیبر پختونخوا میں 992 بلیو پاسپورٹس جبکہ ملک بھر میں ان کی تعداد 56 ہزار بلیو پاسپورٹس جاری ہوئے، شفیع جان
