قیام پاکستان ہمارے اسلاف کی انتھک جدوجہداور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی مدبرانہ قیادت کا ثمر ہے، شفیع جان

وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا شفیع جان نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم اور درخشندہ دن ہے۔ قیام پاکستان ہمارے اسلاف کی انتھک جدوجہد، لازوال قربانیوں اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی مدبرانہ قیادت کا ثمر ہے،انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر تحریک آزادی کے عظیم رہنماؤں اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو مزید مضبوط، مستحکم، خوشحال اور خودمختار بنائیں گے،
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے نظریے پر عمل پیرا نوجوان علامہ اقبالؒ کے شاہین بن کر پاکستان کو مزید عظیم اور خودمختار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ علامہ اقبالؒ کی فکر اور عمران خان کے وژن کی بنیاد ایک ایسے معاشرے کا قیام ہے جہاں قانون کی حکمرانی، انصاف اور مساوی حقوق بلا تفریق میسر ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلی سہیل آفریدی کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت آج یوم آزادی کے موقع پر ایک ہی دن میں 14 لاکھ پودے لگانے کا تاریخی ہدف حاصل کرے گی،مہم کے تحت سپین خاک کے مقام پر وسیع رقبے پر شجرکاری کی جائے گی،جی پی ایس لوکیشن کے ذریعے شجرکاری مقامات ، نگرانی اور لگائے گئے پودوں کی مجموعی تعداد کے لئے “احساس شجرکاری ویب پورٹل “بھی لانچ کردیا ہے ، رواں سال 23 مارچ کو بھی خیبرپختونخوا میں ایک ہی دن 10 لاکھ پودے لگائے گئے تھے،یہ شجرکاری آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز، محفوظ اور خوشحال پاکستان کا تحفہ ہے، آئیے آج عہد کریں کہ بانی چیئرمین عمران خان کے خوددار پاکستان کے وژن کے مطابق ایک مضبوط، خوشحال، خودمختار اور سرسبز پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں