خیبر پختونخوا کے چار مزید تاریخی مقامات کی یونیسکو عارضی فہرست میں شمولیت/ وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا بیان

یونیسکو عالمی ورثہ مرکز کی خیبر پختونخوا کے مزید چار تاریخی مقامات کی یونیسکو عارضی فہرست میں شمولیت خیبر پختونخوا حکومت کی تاریخی کامیابی ہے، شفیع جان

بھامالا ہری پور ، سیٹھی ہاؤس پشاور، بریکوٹ سوات اور گور گٹھڑی پشاور یونیسکو کی عارضی فہرست کا حصہ بن گئے، شفیع جان

یونیسکو کی عارضی فہرست میں شمولیت خیبر پختونخوا کے تاریخی ورثے کے عالمی سطح پر پذیرائی اور اعتراف کا ثبوت ہے، شفیع جان

بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں تاریخی ورثے کے تحفظ کا سفر جاری ہے، شفیع جان

خیبر پختونخوا کا ثقافتی ورثہ ہمارا فخر اور آنے والی نسلوں کی امانت ہے، شفیع جان

تاریخی ورثے کا تحفظ اور اسے عالمی سطح پر اجاگر کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، شفیع جان

یونیسکو کی فہرست میں شمولیت سے خیبر پختونخوا میں بین الاقوامی سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، شفیع جان

صوبائی حکومت تاریخی مقامات کے تحفظ، بحالی اور آثار قدیمہ کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، شفیع جان

ہری پور ،پشاور اور سوات کے تاریخی مقامات کی عالمی سطح پر شناخت سے خیبر پختونخوا کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا، شفیع جان

اپنے شاندار ماضی کو محفوظ بنا کر آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، شفیع جان

اس تاریخی کامیابی پر متعلقہ محکموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شفیع جان

مزید پڑھیں