وزیر اطلاعات، سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا شفیع جان نے بٹگرام پریس کلب کے نو منتخب صدر احسان نسیم، جنرل سیکرٹری بابر یوسفزئی اور یونین آف جرنلسٹس بٹگرام کے صدر نادر خان اور جنرل سیکریڑی خلیل الرحمان کو انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ نو منتخب عہدیداروں کی کامیابی صحافی برادری کے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔شفیع جان نے امید ظاہر کی کہ بٹگرام نو منتخب عہدیداران صوبے میں آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔صوبائی وزیر نے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا صحافی برادری کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور آزادی? صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔
