صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان اور معاون خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال کا عیدالاضحیٰ پر خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد سے متعلق ویڈیو پیغام

IMG_9187

خیبرپختونخوا حکومت کی سیاحت دوست پالیسیوں کی بدولت عیدالاضحی کے دوران 12 لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا،شفیع جان

ملک بھر سمیت غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں،شفیع جان

خیبرپختونخوا سیاحت کے حوالے سے محفوظ ترین جگہ سمجھی جاتی ہے،شفیع جان

صوبائی حکومت نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کرانے اور سیاحت کے شعبے کو مزید ترقی دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، شفیع جان

خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی ریکارڈ آمد صوبے کے پُرامن اور محفوظ سیاحتی ماحول پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، شفیع جان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں سیاحت کا فروغ مقامی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، شفیع جان

بانی چیئرمین عمران خان کےوژن کے تحت عیدالاضحیٰ کے دوران سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں، معاون خصوصی ملک عدیل اقبال

27 تا 31 مئی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر 12 لاکھ 67 ہزار سے زائد سیاح آئے،جن میں 200 غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے،عدیل اقبال

وادی سوات میں سب سے زیادہ 4 لاکھ 16 ہزار 794سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی،عدیل اقبال

وادی ناران میں1 لاکھ 87 ہزار 954 اور گلیات میں1 لاکھ 48 ہزار 828 سیاح آئے،عدیل اقبال

ضم اضلاع میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 94 ہزار 682 سیاح مختلف سیاحتی مقامات پر آئے،عدیل اقبال

جنوبی وزیرستان میں1 لاکھ 44 ہزار جبکہ ضلع اورکزئی میں 92 ہزار 112 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی،عدیل اقبال

عیدالاضحیٰ کے دوران سیاحتی سرگرمیوں کے باعث صوبے کو تقریباً 10 سے 12 ارب روپے کی معاشی سرگرمیاں پیدا ہوئیں،عدیل اقبال

11 تا 13 جون تاریخی شندور میلہ بھی منعقد کررہے ہیں،عدیل اقبال

وزیراعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ دینےکے لیے مربوط اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،عدیل اقبال

مزید پڑھیں