وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے روکنا قابل مذمت ہے، شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنا ان کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن آج ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ کو اپنے قائد سے ملنے نہیں دیا گیا جو قابل مذمت ہے،وہ صوبے کے عوام کے منتخب وزیراعلیٰ ہیں جبکہ عمران خان سے ملاقات کے لیے ہمارے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات بھی موجود ہیں، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بار بار عمران خان سے ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قید تنہائی پر ہمیں گہری تشویش ہے اور ہم واضح کرتے ہیں کہ بانی چیئرمین عمران خان کو کسی صورت قید تنہائی میں نہیں رہنے دیں گے۔انھوں نے مسلم لیگ ن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو پوری کابینہ ان سے ملاقات کے لیے لندن جایا کرتی تھی لیکن اب صوبے کے ایک منتخب وزیراعلیٰ کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے بھی روکا جا رہا ہے، احتجاج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی شفیع جان نے بتایا کہ احتجاج کے حوالے سے پارٹی، عمران خان کے پیغام کی منتظر ہے اور جیسے ہی عمران خان کی جانب سے پیغام موصول ہوا تو خیبرپختونخوا سے لاکھوں لوگ احتجاج میں شرکت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پوری پارٹی متحد ہو چکی ہے

مزید پڑھیں