خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے سوات ایکسپریس وے پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک حادثے میں 17 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، شفیع جان نے مزید کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج پانچ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے.
