وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے پشاور کی سینیئر خاتون صحافی انیلہ شاہین کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں شفیع جان نے کہا کہ انیلہ شاہین کی وفات اُن کے خاندان اور پوری صحافتی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، وہ ایک جرات مند اور بااصول صحافی تھیں جنہوں نے ہمیشہ حق گوئی اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائے رکھا،انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی صحافت کے میدان میں پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی،شفیع جان نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحومہ کے اہلِخانہ اور صحافتی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔معاون خصوصی نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرو جمیل کی دعا بھی کی۔
