محکمہ اطلاعات کے فوٹوگرافر شان مخدوم کی وفات کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ مرحوم ایک باصلاحیت، فرض شناس اور انتہائی محنتی فوٹوگرافر تھے۔ محکمہ اطلاعات کے لیے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور انہیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا،میں مرحوم شان مخدوم کے لواحقین اور سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
