صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کا صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی اور بارشوں سےہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی، بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنےایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تیز آندھی، بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمی افراد کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر الرٹ ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر و جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت متاثرہ اور غمزدہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں