نوجوان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دسویں بار عمران خان سے ملاقات سے روکنا سیاسی انتقام اور کھلی توہینِ عدالت ہے : شفیع جان

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ صوبے کے وزیراعلی کےلئے بیئرئر کھڑے کیے گئے ہیں۔ محمد سہیل آفریدی پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی ہے۔ کسی دوسرے ملک کا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے دسویں مرتبہ روکا گیا۔ جو سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ عدالت کی واضح اجازت کے باوجود نوجوان وزیراعلیٰ کو اڈیالہ جیل میں داخل ہونے نہیں دیا جا رہا جو کھلی توہینِ عدالت ہے۔ شفیع جان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں عمران خان کی غیر سیاسی بہنوں اور پی ٹی آئی قیادت پر اڈیالہ جیل کے قریب واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جو ریاستی جبر کی واضح اور شرمناک مثال ہے۔ اتنا ظلم کرو جتنا کہ برداشت کرسکیں۔ پی ٹی آئی اس وقت ملک مقبول ترین جماعت ہے۔

معاون خصوصی نے مزید بتایا کہ منگل کی رات قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کے دھکم پیل کے باعث زخمی ہوئے اور ان کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ جو حکومتی رویے کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور پرامن سیاسی کارکنوں پر طاقت کا استعمال نہ صرف شرمناک ہے بلکہ بنیادی انسانی و آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ پرامن احتجاج پر تشدد آئینِ پاکستان کی ضمانت کردہ آزادیاں سلب کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ٹی آئی کو ’’ملک دشمن‘‘ قرار دینے کے بیانیے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کو غداری سے جوڑنا قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاتا ہے۔ عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے، طاقت کے زور پر سچ نہیں دبایا جا سکتا۔ عمران خان کے کروڑوں ووٹر ہر زیادتی یاد رکھیں گے اور اب فیصلہ عوام ہی کرے گی۔

قبل ازیں معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی

مزید پڑھیں