صوبائی وزیرِ قانون کے بروقت اقدام سے منصوبہ آبنوشی چورلکی فعال

خیبر پختونخوا کے وزیرِ قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم کی بروقت مداخلت اور مؤثر اقدامات کے نتیجے میں دریائے سندھ،منصوبہ آبنوشی چورلکی کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ عوامی شکایات سامنے آنے پر صوبائی وزیرِ قانون نے فوری طور پر ایکسین اور متعلقہ ٹھیکیدار سے رابطہ کیا جس کے بعد واٹر اسکیم کے پائپس اور سولر سسٹم کی مرمت مکمل کر لی گئی جبکہ مشینری کو بھی فعال بنا دیا گیا ہے۔ صدر پاکستان تحریکِ انصاف چورلکی عدنان جگر کے مطابق آج عصر کے وقت محلہ سب خیل چورلکی کو پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی جس سے علاقہ مکینوں کو درپیش پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ صوبائی وزیرِ قانون نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واٹر اسکیم کے پائپس اور سولر سسٹم کی حفاظت اور باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا تخریب کاری کی صورت میں ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید برآں، تعینات ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثناء، صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم اور ایم این اے شہریار آفریدی کے فراہم کردہ فنڈز، چیئرمین عامر خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان کی کاوشوں سے بازید خیل روڈ پر بھی اسفالٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے کی معاشی و سماجی ترقی میں اضافہ ہوگا۔
علاقہ عوام نے صوبائی وزیرِ قانون ر آفتاب عالم او ر ایم این اے شہریارآفریدی کی علاقے کی ترقی کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی کوششیں، اسی جذبے کے ساتھ آئندہ بھی مؤثر انداز میں عوامی فلاح کیلئے جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں