خیبر پختونخوا کے وزیر برائے قانون، پارلیمانی امور و انسانی حقوق آفتاب عالم، معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان اور ڈیڈیک چیئرمین و ایم پی اے داؤد آفریدی کی زیر صدارت ضلع کوہاٹ میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے قانون، پارلیمانی امور و انسانی حقوق آفتاب عالم، معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان اور ڈیڈیک چیئرمین و ایم پی اے داؤد آفریدی کی زیر صدارت ضلع کوہاٹ میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے حکام، محکمہ تعلیم کے نمائندگان ، دیگر متعلقہ افسران اور علاقائی عمائدین نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کوہاٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ڈسٹرکٹ فنڈڈ سکیمز (DFC) پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر قانون نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے دورے کے دوران جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر قانون نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس کے دوران خستہ حال سرکاری تعلیمی عمارتوں کی صورتحال، سکولوں میں درپیش سہولیات کی کمی اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر قانون نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایسے سکولوں کی نشاندہی کر کے ان کی بحالی اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں سکولوں کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن سے متعلق منصوبوں اور اس سلسلے میں نئی اسامیوں (SNE) کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تعلیمی شعبے کی ترقی ناگزیر ہےوزیر قانون نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تعلیمی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا تعلیمی شعبے کی بہتری اور عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں