کمشنر مردان نثار احمد کی زیر صدارت اجلاس، غیر معیاری خوردنی اشیاء کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز

کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں خوردونوش کی غیر معیاری اشیاء اور ناقص مواد کی فروخت کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان واصف رحمٰن، سیکریٹری ٹو کمشنر فضل واحد، اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریونیو داؤد خان، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر روبینہ ریاض، ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی شاد محمد اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر لال باچا سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
کمشنر نثار احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت و سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء باالخصوص غیر معیاری چپس پاپڑ وغیرہ تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سکولوں، کالجوں اور بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار کی سخت نگرانی کی جائے اور تمام کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹس کمشنر آفس میں جمع کرائی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے یہ مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید پڑھیں