خیبرپختونخوا کے وزیر برائے محکمہ معدنیات و معدنی ترقی عارف احمد زئی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کا انعقاد

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے معدنیات و معدنی ترقی عارف احمد زئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے قدرتی وسائل کے تحفظ اور ان سے حاصل ہونے والے ریونیو میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے محکمے کو جدید بنانا اولین ہدف ہے۔ محکمے کی تمام مالیاتی امور ڈیجیٹلائز کرنے جبکہ نقل و حمل سے متعلق ای چالان سسٹم متعارف کرانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں منقعدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ​اجلاس میں سیکرٹری محکمہ معدنیات و معدنی ترقی، ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرلز، ​​ایم ڈی آئی ٹی بورڈ خیبرپختونخوا، ڈائریکٹر رائلٹی، ​چیف انسپکٹر مائنز اور ​چیف کمشنر مائنز کے علاؤہ دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر محکمے کے امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرانے اور مائننگ سیکٹر میں شفافیت لانے جبک گورننس کو مزید بہتر بنانے سمیت عوام کی سہولت کے لیے ڈیسک ایپ کے ذریعے رابطہ سے متعلق فیصلوں پر اتفاق کیا گیا

مزید پڑھیں