Home Blog Page 121

صوبائی دارالحکومت پشاور کو نشے کے عادی افراد سے مکمل پاک کرنے کے لیے نشے سے پاک پشاور مہم کا پانچواں مرحلہ جلد شروع کرنے کا فیصلہ۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کو نشے کے عادی افراد سے مکمل پاک کرنے کے لیے نشے سے پاک پشاور مہم کا پانچواں مرحلہ جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورمحکمہ خزانہ کو نشے سے پاک پشاور مہم کی مختص بقیہ رقم محکمہ سماجی بہبود کو فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، شہر کو نشے کے عادی افراد سے مکمل پاک کرنے کے لیے محکمہ سماجی بہبود کو میکنزم تیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ اسی طرح پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت اہم سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش اور دیواروں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، شہر کے بڑے فلائی اوورز پر بھی نقش و نگار کرکے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا، یونیورسٹی روڈ کے دونوں اطراف بجلی کے تاروں کو پشاور کینٹ کی طرز پر زیر زمین بچھایا جائے گا۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سید شہاب علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں چیف اکانومسٹ، سیکرٹری سوشل ویلفئیر، سیکرٹری خزانہ اور کمشنر پشاور ڈویژن سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو نشے سے پاک پشاور مہم کے چاروں ادوار میں 4700 نشے کے عادی افراد کے کامیاب علاج اور پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت مکمل ہونے والے اور جاری منصوبوں، حیات آباد جاگنگ اور سائیکل ٹریک کی تعمیر، تاریخی ایگریکلچر انسٹی ٹیوٹ کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی، محکمہ مال کے محافظ خانہ کی تزئین و آرائش، تاریخی قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی، پشاور زو روڈ کی مرمت اور تزئین و آرائش، یونیورسٹی روڈ، ڈی ٹور روڈ، رنگ روڈ کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے شجر کاری اور اہم مقامات،چوراہوں کی خوبصورتی، فیچر وال اور موونمٹ کی تعمیر، جامعہ پشاور کی تزئین و آرائش روڈوں کی تعمیر و مرمت، جدید فرش بندی، پارکنگ سٹینڈ زکی تعمیر، گورنمنٹ حسنین شریف ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون پشاور سٹی کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی جس کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹر ی خیبر پختونخوا نے صوبائی دارالحکومت پشاور کو نشے کے عادی افراد سے مکمل پاک کرنے کے لیے محکمہ سماجی بہبود کو باقاعدہ میکنزم تیار کرنے اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کو نشے سے پاک پشاور مہم کے پانچویں مرحلے کے لیے فنڈز کی فراہمی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت جاری منصوبوں کے تحت شہر کی اہم تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کے بھی احکامات جاری کیے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو حیات آباد تاتارا پارک کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے پشاور اپ لفٹ پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اہم مقامات پر فلائی اوورز پر بھی نقش و نگار کرکے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کی تاکید کی۔

اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عدنان ممتاز خٹک کی سربراہی میںغیر قانونی بل بورڈز اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

تخت بھائی: ڈپٹی کمشنر مردان واصف رحمان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عدنان ممتاز خٹک کی قیادت میں تخت بھائی بازار اور گردونواح میں غیر قانونی بل بورڈز اور سائن بورڈز کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی بل بورڈز اور سائن بورڈز کو موقع پر ہٹا دیا گیا جبکہ فٹ پاتھوں، سڑکوں اور عوامی راستوں پر قائم تجاوزات کو بھی مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔اس کارروائی میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تخت بھائی، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر واضح کیا کہ عوامی سہولت، شہری خوبصورتی اور بازاروں میں ٹریفک کے بہتر بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دکاندار اور تاجر رضاکارانہ طور پر اپنی دکانوں کے سامنے سے تجاوزات ختم کریں، بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ تخت بھائی کو صاف، منظم اور بہتر شہر بنایا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عوامی مفاد میں تجاوزات کے خاتمے کی یہ مہم مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی اور کسی بھی قسم کی سیاسی یا ذاتی رعایت نہیں برتی جائے گی

Department’s Dignity Lies in the Hands of Its Officers,It Must Become a Model of Service Delivery and Public Trust,” says Minister Syed Fakhar Jehan

The Khyber Pakhtunkhwa Minister for Excise, Taxation and Narcotics Control, Syed Fakhar Jehan, has directed for adopting zero-tolerance policy against all forms of drugs, and said that a 15-day timeline has been set for officers to ensure effective action against the use and sale of Ice drug.
He said that after the given timeline, any complaint regarding drug availability in any area would lead to strict action against the concerned officers and staff.
The Minister stated that the Excise, Taxation and Narcotics Control Department would be strengthened and rebranded as a professional and credible institution, adding that no negligence or complaint in performance will be tolerated.
He expressed these views during his first departmental briefing after assuming charge of the ministry at the Directorate General of Excise, Taxation and Narcotics Control, Peshawar, on Tuesday.
The meeting was attended by Secretary Khalid Ilyas, Director General Abdul Aleem Khan, Additional Director Generals, Directors, RTOs and ETOs.
During the session, the Minister was given a comprehensive briefing on departmental performance, revenue collection and anti-narcotics operations.
Syed Fakhar Jehan emphasized that the department’s image and dignity rest with its officers, urging them to focus on professionalism, enhance performance and project the department as a brand of trust and service delivery.
He said that the perception about the department must be improved, transforming it into a model institution of efficiency and integrity.
The Minister assured the officers of full government support to help them achieve better results in the field.
Issuing strict directives against the menace of Ice and other narcotics, Syed Fakhar Jehan ordered operations at the neighborhood level, along with actions on production sites and factories, which would be sealed upon identification.
He said the dealers and suppliers of this deadly drug have been given a clear warning: those destroying the lives of the nation’s youth will find no safe place in Khyber Pakhtunkhwa.
The Minister appreciated and commended the team that carried out a successful operation against Ice traffickers on Nowshera Road.
Syed Fakhar Jehan further announced that an Anti-Narcotics Force will be established to ensure a robust mechanism for narcotics control, adding that legal reforms will also be introduced in the provincial assembly to protect enforcement personnel so that they can perform their duties without fear or pressure.
He also revealed plans to launch anti-drug awareness programs in educational institutions and universities across the province, in addition to monthly open kutcheries (public forums) to establish direct contact with citizens and promptly address public concerns.
Syed Fakhar Jehan said that the zero-tolerance policy on drugs is in line with the vision of PTI’s founding chairman Imran Khan and the clear directives of Chief Minister Muhammad Sohail Afridi, under which no compromise will be made on narcotics control.
He affirmed that the government’s “No Drugs” vision will be implemented in letter and spirit, with Excise and Narcotics Control police stations being further strengthened and staff shortages fulfilment.
The Minister also instructed officers to enhance revenue collection performance and expand their efficiency in the fields of taxation and excise operations.
Appealing to youth and students, Syed Fakhar Jehan urged them to report any individuals involved in drug activities, assuring that swift and decisive action would follow.
He concluded that he would personally share his contact number to enable direct reporting of Ice-related complaints, ensuring immediate and effective action against drug networks across the province.

خیبر پختونخوا کے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے محکمہ کے تمام افسران کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا

خیبر پختونخوا کے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے محکمہ کے تمام افسران کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا عوام کو صاف پانی مہیا کرنا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ محکمے میں بہتر نظام اور اصلاحات لانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار محکمہ کا چارج سنبھالنے کے بعد محکمے کے بارے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پی ایچ ای داود خان، ایڈیشنل سیکرٹری سمیت چیف انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں جاری اور نئی منظور شدہ سکیموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا بریفنگ میں محکمہ کی صوبہ میں بندوبستی اور اور ضم اضلاع میں اے ڈی پی، اے آئی پی اور باہر ممالک کے مالی معاونت سے چلنے والے منصوبوں سے بھی صوبائی وزیر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے بندوبستی اضلاع میں 8 جبکہ ضم اضلاع میں 3 واٹر کوالٹی مانیٹرنگ لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ موبائل واٹر کوالٹی یونٹس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ان واٹر کوالٹی مانیٹرنگ لیبارٹریوں کا بنیادی مقصد صوبے بھر میں موجود اور نئی تعمیر شدہ پانی کی فراہمی کی سکیموں کے علاوہ عوامی مقامات جیسے سکولوں، کالجوں، مساجد وغیرہ میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے معیار کے مطابق پانی کے معیار کو یقینی بنانا ہے صوبائی وزیر نے اس موقع پر ہدایت جاری کی کہ عوام کے بہتر مفاد میں شروع کئے گئے منصوبوں کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل کو پہنچائیں انہوں نے خبردار کیا کہ محکمہ میں کوئی پوسٹنگ/ ٹرانسفر پالیسی کے خلاف نہیں ہوگی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی میرٹ کو پامال نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے ان امیدواروں کا جلدازجلد انٹرویو منعقد کیا جائے جنہوں تحریری امتحان پاس کیا ہے اور انٹرویو کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے تاکہ ان خالی آسامیوں کو فوری پر کیا جاسکے۔

آر ٹی ایس کمیشن میں پانچ عوامی شکایات کی شنوائی، اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں پانچ عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ کمیشن نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پشاور سے فیصل خان نے فرد کے حصول کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ مسلسل غیر حاضری پر کمیشن نے حلقہ پٹواری کی تنخواہ بند کروائی، حلقہ پٹواری اور شہری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ کمیشن نے دونوں کے بیانات ریکارڈ کروانے کے بعد جمعرات کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔ چارسدہ سے فضل دین نے زمین کے ریکارڈ کے حصول کے لیے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ شہری نے سنوائی کے دوران بتایا کہ اسے حد براری چاہیے۔ کمیشن نے شہری کو حد براری کے لیے درخواست دینے کی ہدایت کی۔ سہیل وحید نے ایبٹ آباد سے کچرا ہٹانے کے لیے درخواست دی تھی۔ کمیشن نے ٹی ایم او کو شہری کی شکایت دور کرنے کے احکامات دئیے ٹی ایم او نے کمیشن کو بتایا کہ مذکورہ جگہ پرائیویٹ پلاٹ ہے مالک کی مرضی کے بغیر کام نہیں کر سکتے۔ کمیشن نے ٹی ایم او کو شہری سے رابطہ کرنے کے احکامات دئیے اور ساتھ ہی شہریوں کو ہدایت کی کہ کچرا صحیح سرکاری مختص جگہ پر پھینکیں۔ مانسہرہ سے امجد نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ کمیشن نے کیس عدالت میں زیر التوا ہونے کے باعث خارج کر دیا اور شہری کو ہدایت کی کہ اگر کوئی اور مسئلہ ہو تو کمیشن کو درخواست دے سکتا ہے۔ مختلف اضلاع سے شہریوں کے اسلحہ لائسنس کی درخواستوں پر کمیشن نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کیے۔ کمیشن نے سرکاری افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے نا کہ ان پر حکومت کا احسان۔

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت خلیق الرحمان سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروستھیٹک اینڈ آرتھیٹکس پشاورکےممبران کی ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت خلیق الرحمان سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروستھیٹک اینڈ آرتھیٹکس پشاورکے چیئرمین ڈاکٹر عارف، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عابد حسین اور ایڈمن آفیسر شعیب الرحمان اور دیگر ممبران نے ملاقات کی اور وزیر صحت کو بتایا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروستھیٹک اینڈ آرتھیٹکس ایک خودمختار ادارہ ہے جو 1988 سے صوبے کے معذور افراد کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ ادارے کے چیئرمین نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے درپیش تمام مشکلات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔خلیق الرحمان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ادارہ معذور افراد کے لیئے ایک امید کی کرن ہے اور ہم سب نے مل کر اسے مشکلات سے نکلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت صوبائی وزیر صحت وہ یقین دلاتے ہیں کہ محکمہ صحت انشاء اللہ اس ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریگا اور جو بھی مشکلات اور مسائل ہیں ان کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس طرح ایک اچھے ماحول میں ادارے کے کام کو آگے بڑھایا جاگا۔ صوبائی وذیر نے کہا کہ عوام کو سہولیات اور خدمات کی روانی اور تسلسل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی اور تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے خلوص نیت سے آگے بڑھیں گے۔ اس حوالے سے آئندہ ایک جامع منصوبے بندی کے تحت کام کرینگے۔

صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان کے زیر صدارت محکمہ تعلیم جائزہ اجلاس

خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم ارشد ایوب خان نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈ کے پیپرز اور جائزہ آئی بی سی سی کے ذریعے کرنے کی سمری فوری طور پر واپس کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی تعلیمی بورڈز، طلباء و طالبات اور صوبائی حکومت پر کسی قسم کا کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ اور پرچوں کی پرنٹنگ، ای مارکنگ اور انسر بکس کی تیاری سمیت دیگر تمام مٹیریل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھیجی گئی سمری صرف ایک پروپوزل تھی کوئی منظوری نہیں ہوئی اس لئے فوری طور پر واپس منگوائی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن محمد خالد خان، سپیشل سیکرٹریز عبدالباسط، مسعود خان اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ بورڈز کے اختیارات اور امتحانی نظام ہر صورت صوبے کے پاس رہے گا اور ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوگا جس سے عوام اور طلباء و طالبات متاثر ہوں۔

خیبر پختونخوا کے وزیرِ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

خیبر پختونخوا کے وزیرِ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا صوبائی وزیرِ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے اس موقع پر کہا کہ وہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وژن کے مطابق صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

سید فخر جہان نے بطور صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول چارج سنبھال لیا

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر سید فخر جہان نے پیر کے روز باضابطہ طور پر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کابینہ میں دوبارہ بطور وزیر شامل کیا جانا پارٹی کے کارکنان اور بونیر کے عوام کیلئے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ وزارت میں انہوں نے کھیل اور امورِ نوجوانان کے شعبے میں ایک جذبے اور عزم کے ساتھ کام کیا اور اپنی کارکردگی کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کیا۔ اب وہ اکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے اہم شعبے میں اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی نئی وزارت کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے تاکہ عوامی خدمت کا تسلسل برقرار رہے اور یہ شعبہ ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکے۔سید فخر جہان نے اپنے حلقے کے عوام اور پارٹی کارکنان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون اور ووٹ سے انہیں دوبارہ عوامی خدمت کا موقع میسر آیا۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور وزیرِاعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا ان پر اعتماد باعثِ اعزاز ہے اور وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔

ایبٹ آباد () ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد

ایبٹ آباد () ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر کو محکمہ صحت کی جانب سے انسدادی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل، ڈی ایچ او، ایم ایس ڈی ایچ کیو، ٹی ایم اوز، محکمہ تعلیم، زراعت، لوکل گورنمنٹ، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ضلعی محکمہ صحت ایبٹ آباد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ڈینگی کی روک تھام کے لیے انسدادی کارروائیوں، سرویلنس اور آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اکتوبر 2025 تک ضلع بھر میں ڈینگی کے 136 کیسز رپورٹ ہوئے، جو گزشتہ سال 2024 کے 251 کیسز کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں سلہڈ، کھوکھر میرا، مسلم آباد، حویلیاں اربن، لنگرہ، کیہال اور ملکپورہ شامل ہیں، جہاں محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلعی میڈیکل اینٹومالوجسٹ کی نگرانی میں متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ہاٹ سپاٹ علاقوں میں مفت ڈینگی اسکریننگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا، 6,834 مچھر دانیاں مستحق خاندانوں میں تقسیم کی گئیں، فومیگیشن اور انڈور اسپرے آپریشنز جاری ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ایبٹ آباد میں مفت ڈینگی ٹیسٹنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اسکولز، مدارس، ریڈیو اور سوشل میڈیا پر آگاہی مہمات کا بھی تسلسل برقرار ہے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اپنی استعداد کار میں اضافہ کریں اور ڈینگی کنٹرول کے لیے مربوط اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسکولوں، پبلک مقامات، پارکس، ٹائر شاپس، ورکشاپس اور دیگر جگہوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور فوگ اسپرے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ایبٹ آباد سے ڈینگی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، گھروں اور گلیوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، اور کسی بھی مشتبہ ڈینگی کیس کی فوری اطلاع قریبی ہیلتھ سینٹر کو دیں تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں