Home Blog Page 208

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا دورہ سوات

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا دورہ سوات

چیف سیکرٹری نے تحصیل بحرین میں سیلاب کی وجہ سے بحرین بازار کے متاثرہ روڈ کا معائنہ کیا.

بحرین بازار روڈ کی جلد بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں. ندیم اسلم چوہدری

تحصیل بحرین کے عوام کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے خود اس علاقے کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری

متاثرہ علاقوں میں روڈ انفراسٹرکچر کی جلد از جلد بحالی کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں۔ چیف سیکرٹری

نگران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ خان، متعلقہ سیکرٹری بھی چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔

متاثرہ روڈ کی بحالی کیلئے مکمل فنڈ دینگے ۔ چیف سیکرٹری

بحرین بازار کی خوبصورتی اور رونقیں بحال کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے۔ چیف سیکرٹری

سیاحوں کی سہولت کیلئے سیلاب سے متاثرہ روڈ کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ چیف سیکرٹری

بحرین بازار سے متبادل بائی پاس کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ چیف سیکرٹری

خیبر پختونخوا میں ڈیری صنعت کو مستحکم کرنے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام

یوایس ایڈ کے اقتصادی بحالی اور ترقیاتی پروگرام، میں خصوصی تربیتی پروگرام کے ذریعے خیبر پختونخوا میں ڈیری صنعت کو مستحکم کیا جا رہا ہے

یو ایس ایڈ کے اقتصادی بحالی اور ترقیاتی پروگرام نے محکمہ لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے ویٹرنری افسران اور نئے ضم شدہ اضلاع کے چھوٹے ڈیری فارمرز کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا، جس سے انہیں جدید علم اور ہنر سے آراستہ کیا گیا تاکہ صوبے میں ڈیری سیکٹر کی ترقی اور دودھ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔ خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کے 25 چھوٹے ڈیری فارمرز کے لیے ”جانوروں کے بہتر پالنے کے طریقوں ” پر خصوصی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ تربیت میں ڈیری فارمنگ سے متعلق ضروری موضوعات کا احاطہ کیا گیا، بشمول جانوروں کی غذائیت، صحت، افزائش کا انتظام، دودھ دینے کی موثر فنی عوامل، دودھ کی مقدر میں اضافہ، اور مارکیٹنگ وغیرہ۔ضلع اورکزئی کے گاؤں کوریز سے تعلق رکھنے والے ایک چھوٹے پیمانے پر ڈیری فارمر نوشیرعلی نے تربیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،(میں نے تربیت سے حاصل کردہ علم اور ہنر سے بہت خوش ہوں۔ اب میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنا، ان کی صحت اور افزائش کا انتظام کرنا، ان کا صحیح طریقے سے دودھ دینا، اور مؤثر طریقے سے دودھ حاصل کرنا اور مارکیٹنگ جیسے اہم طریقوں کو عمل میں لاتے ہوئے میں اب اپنے فارم کی پیداواری صلاحیت اور منافع کو بڑھانے کے لیے لیس ہوں۔)دوسری تربیتی پروگرام ”جدید ڈیری فارمنگ ” میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا کے 15 ویٹرنری افسران نے لاہور کے مشہور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں شرکت کی۔اس ٹریننگ میں ہم نے جدید مہارتوں کی عملی تربیت حاصل کی۔ تربیت میں شریک ڈاکٹر عبدالمنان نے تربیتی پروگرام کے پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، (ماسٹر ٹرینرز کے طور پر، ہم اب ضم شدہ اضلاع میں کسانوں کے ساتھ اس قیمتی معلومات کو شریک کرتے ہوئے ڈیری فارمز میں جدید طریقوں کو اپنانے میں ان کی مدد کر سکیں گے، جس سے ان کے فارمز کی پیداواری صلاحیت اور منافع میں اضافہ ہو گا۔)شاد محمد، یو ایس ایڈ کی اقتصادی بحالی اور ترقی پروگرام کے سربراہ نے ان تربیتوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ خیبر پختونخوا کے ڈیری صنعت پر مثبت اثرات مرتب کریں گے، یہ کہتے ہوئے کہ (علم کے اشتراک اور استعداد کار میں اضافے کے ذریعے، ہم پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔یہ تربیتی اقدامات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ یو ایس ایڈ کی اقتصادی بحالی اور ترقی خیبر پختونخوا کے ڈیری صنعت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری افسران اور چھوٹے پیمانے پر ڈیری فارمرز ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کر کے، اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی اور کسانوں کی معاشی حالات کو بہتربنایا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں میں تیزی،جعلی موبل آئل پیک کرنے پرتین افراد گرفتار

(پشاور)ضلعی انتظامیہ پشاور کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں میں تیزی۔گڑھی قمر دین میں مشہور و معروف کمپنی کی پیکنگ میں جعلی موبل آئل پیک کرنے پرتین افراد گرفتار۔1200 لیٹر جعلی موبل آئل برآمد۔ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد

ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کر تے ہوئے رنگ روڈ پر گڑھی قمر دین میں ایک گودام میں جعلی موبل آئل کو مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کرنے پرتین فراد کو گرفتار کر تے ہوئے گودام کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم نے رنگ روڈ پر گڑھی قمر دین میں کارروائی کر تے ہوئے جعلی موبل آئل کو مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کرنے پرتین افراد کو گرفتار کر تے ہوئے گودام کو سیل کر دیا۔گودام سے1200 لیٹر جعلی موبل آئل سمیت پیکنگ مٹیریل، سٹیکرز،خالی گیلن اور پیکنگ مشینری کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے۔گرفتار فراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور معلومات پر پشاور میں جعلی موبل آئل کے خلاف مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہدنے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں جعلی موبل آئل مافیا کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

صوبائی وزیر بلدیات ساول نذیر ایڈووکیٹ کا ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کا تاریخی دورہ

ایبٹ آباد () صوبائی وزیر بلدیات ساول نذیر ایڈووکیٹ کا ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کا تاریخی دورہ۔ دورہ کے موقع پر صدر سردار بشارت خان ایڈووکیٹ،ممبر کے پی بار کونسل جاوید خان تنولی ایڈووکیٹ،پاکستان بار کونسل سید احمد شاہ ایڈووکیٹ،صدر ہائی کورٹ ارشاد خان تنولی،سابقہ صدر جہانگیر الہی ایڈووکیٹ،ملک امجد علی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سید حسنات شاہ ایڈووکیٹ، ممبران ڈسٹرکٹ بار اور ٹی ایم او ایبٹ آباد شہاب ودیگر وکلاء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار سردار بشارت خان ایڈووکیٹ نے چیف گسٹ کو اپنے جونیئر لائرز کی مشکلات ودیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد صوبائی وزیر بلدیات ساول نذیر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میں آپ کے مسائل کا جلد سے جلد حل کروں گا۔ یہ میرے لیئے اعزاز کی بات ہے کہ میں یہاں خطاب کر رہا ہوں۔ میرے والد کو بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد پاکستان کی سب سے ایک نمبر بار ہے۔ یہ باعث فخر اور باعث مسرت ہے میرے کیلئے کہ میں یہاں موجود ہوں۔ وکیل بنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ آپ کو اس پیشہ کے ساتھ مخلص اور صبر کر یں تو یہ پیشہ آپ کو بہت عزت اور ترقی دے گی۔ میں خود بار کا ممبر ہوں اور ایک پریکٹس لائر ہوں۔ اور لائرز کی دکھ پریشانی کو سمجھتا ہوں۔ میں نے نو منتخب صدر کے مطالبات کو نوٹس کر لیاہے۔ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کرتا ہوں کہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کی موجودگی میں ان کے معاملات کو فل فور حل کیا جائے۔ تاکہ میرا لائرز فورم میں لائر کے آگے کسی فورم پر سر نہ جھکے۔ میں نے گورنر کے پی کے،سیکرٹری سے بات بھی کی ہے کہ سروس ٹرینول کورٹ ایبٹ آباد،بنو،ڈیرہ اسماعیل خان ودیگر کے پی کے کے ازلاء میں بنائی جائے تاکہ مشکلا ت میں آسانیاں پیداہوں۔ آخر میں انہوں نے بار کلب ایبٹ آباد کا معاہدہ تصیح پر سابقہ صدور و ٹی ایم او ایبٹ آباد نے دستخط کیا۔اور صوبائی وزیر بلدیات نے ٹی ایم او کو ہدایت جاری کی کہ تجاوزات کے خلاف اور شہری بیوٹیفیکیشن کے حوالہ سے فل فور کام کر کے تفصیلی رپورٹ مجھے پیش کرے۔

کمشنر بنوں ڈویژن کا جانی خیل قبائل بنوں کا دورہ،نو تعمیر شدہ ٹائپ ڈی ہسپتال کا افتتاح

کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے جانی خیل قبائل بنوں کا ایک روزہ تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے 30.452 ملین روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ ٹائپ ڈی ہسپتال کا افتتاح کیا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے انہیں ہسپتال کا دورہِ کرایا اور وہاں عوام کو علاج و معالجے کی مد میں سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ریجنل پولیس افسر قاسم علی خان اور کمانڈر 116 بریگیڈ بریگیڈیئر محمد طیب، ڈپٹی کمشنر بنوں منظور احمد آفریدی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، اور اسسٹنٹ کمشنر وزیر سب ڈویژن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کو ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو بنوں نے نو تعمیر شدہ ٹائپ ڈی ہسپتال کی تعمیر ،لاگت اور اس میں عوام کیلئے فراہم کردہ سہولیات سے تفصیلی آگاہ کیا۔
بعد ازاں کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل، کمانڈر 116 بریگیڈ بریگیڈیئر محمد طیب اور ریجنل پولیس آفیسر قاسم علی خان ولی نور جانی جاکر وہاں طوفانی بارش میں دیوار گرنے سے جانبحق ہونے والے بچے دانش کے والد عبدالرحمن ولدسخی زمان علاقہ ولی نور جانی خیل کو دس لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ علاؤہ ازین کمشنر بنوں ڈویژن نے جانی خیل میں قائم پاک آرمی تنصیبات کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور کمانڈر 116 بریگیڈ محمد طیب نے انہیں وہاں کی صورتحال سے تفصیلی  آگاہ کیا۔

ووکیشنل سنٹرز اور انسٹی ٹیوٹس میں جدیدیت کے عکاس کورسز کی تیاری

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر صنعت وحرفت اور فنی تعلیم محمد عدنان جلیل سے منگل کے روز انکے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں جرمن بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (جی آئی زی) کی پاکستان میں پائیدار معاشی ترقی،تربیت و روزگار کیلئے کوآرڈینیٹر Romina Kochius کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی اور انکے ساتھ باہمی تعاون و دلچسپی کے امور خصوصی طور پر ٹیوٹ سپورٹ پروگرام کے تحت صوبے میں قائم فنی تربیت کے اداروں میں دی جانے والی تربیت کے نظام کی بہتری اور ان اداروں کے استعداد کار کو بڑھانے کے سلسلے میں فراہم کی جانے والی تعاون اور اس کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ڈی جی انڈسٹریز برکت اللہ،ٹیوٹا کے حکام،چیف اکانومسٹ محکمہ صنعت و دیگر افسران بھی موجود تھے،اس موقع پر نگران وزیر نے خیبر پختونخوا میں جرمن حکومت کی جانب سے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) اور اسکے ماتحت فنی تربیت کے اداروں،ووکیشنل سنٹرز اور انسٹی ٹیوٹس میں جدیدیت کے عکاس کورسز کی تیاری سمیت تیکنیکی و دیگر شعبوں میں تعاون فراہم کرنے پر جرمن ادارے کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ جرمن حکومت اس تعاون کو مزید وسعت دے گی،انھوں نے کہا کہ جی آئی زی کے ذریعے فنی تعلیم کےاساتذہ کی تربیت کیساتھ ٹیوٹ سپورٹ پروگرام کے تحت باہمی شراکت داری پر مبنی اس تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، نگران وزیر نے کہا کہ ایک خاص سوچ کے تحت وہ محکمہ صنعت و فنی تعلیم کے اداروں سے خدمات کی فراہمی کے اعلی نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس تناظر میں ان اداروں کو یکسوئی کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں جس کیلئے محکمہ میں ایک آزاد ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا پلان بنایا گیا ہے، ان کے ویژن کے مطابق فنی تربیت کے ادارے جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی کو ممکن بنانے کیلئے اعلی اقسام کی ٹریننگ فراہم کرینگے جبکہ مجوزہ تحقیقی سنٹر صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کرنے کیلئے اپنی زمہ داریاں نبھائے گا،اس طرح صنعت کا شعبہ صنعتوں کی رجسٹریشن اور دیگر جملہ امور کی زمہ داریاں سرانجام دے گا جبکہ خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی صوبے میں صنعت کاری کے فروغ کی مارکیٹنگ کیلئے کوششیں کرے گی، نگران وزیر نے اس موقع پر کہا کہ مجوزہ ریسرچ سنٹر کے قیام میں جرمن ادارے کی جانب سے تعاون فراہم کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا،انھوں نے کہا کہ ہم فنی تعلیم کے شعبے کو روایتی طریقے کے بجائے جدیدیت پر ڈال رہے ہیں جہاں سے فراغت کے بعد ہمارے ہنر مند افراد کو بین القوامی منڈی میں روزگار کے بہترین موقع میسر آسکیں،انھوں نے اس سلسلے میں جرمن ادارے سے بیرونی ممالک میں متعلقہ تکنیکی شعبوں میں صوبے کے ہنر مندوں کیلئے جاب ڈھونڈنے میں بھی معاونت فراہم کرنے کیلئے تعاون چاہی جبکہ کئی ایڈوانس لیول کے کورسز کو جدید بنانے میں بھی مدد فراہم کرنے کیلئے کہا، نگران وزیر نےباہر کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے صوبے میں فنی تعلیم کے ماہرین کی بیرونی مطالعاتی دوروں کو مفید قرار دیتے ہوئے جرمن ادارے سے اس حوالے سے تعاون فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،انھوں نے کہا کہ بطور نگران وزیر وہ محکمہ صنعت و فنی تعلیم کو صحیح سمت پر ڈالنا چاہتے ہیں اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، اسی سوچ کو عملی شکل دیتے ہوئے وہ فنی تعلیم کے نظام کی درستگی پر کام کررہے ہیں ،ملاقات کے دوران جرمن ادارے کی نمائندہ نے باہمی تعاون کے تسلسل کو مستقبل میں مزید تقویت دینے کا یقین دلا یا،انھوں نے کہا کہ جرمن ادارہ خیبر پختونخوا میں فنی نظام میں فراہم کی جانے والی تعاون کو جاری رکھے گا جبکہ اس تعاون کو مزید پھیلانے کے امکانات ڈھونڈنے کیلئے باہمی روابط جاری رکھے جائیں گے،

مسجد مہابت خان اہم اور تاریخی ورثہ ہے، اس کی دیکھ بھال اولین ترجیح ہے۔ بیرسٹر فیروز جمال

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات، اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ مسجد مہابت خان اہم اور تاریخی ورثہ ہے جس کی دیکھ بھال حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تاریخی مسجد کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر تاجر برادری کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے محکمہ کو تاریخی مسجد کی عمارت کا تفصیلی سروے کرانے کی ہدایت کی۔ ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے منگل کے روز تاریخی مسجد مہابت خان کی تزئین و آرائش کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ اجلاس میں نگران وزیراعلی کے مشیر برائے محنت ملک مہر الٰہی، سیکرٹری محکمہ وقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور ڈاکٹر اسد علی، میئر پشاور زبیر علی، تاجر برادری کے رہنماؤں و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاریخی مسجد مہابت خان کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا کہنا تھا کہ مسجد مہابت خان اہم اور تاریخی ورثہ ہے۔جس کی دیکھ بھال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر تاجر برادری کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ منصوبے کے حوالے سے تاجروں کی تجاویز و آراء پر غور اور انہیں اعتماد میں بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں مسجد مہابت خان کی تزئین و آرائش ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے جلد سے جلد مسجد کی عمارت اور بنیادوں کا متعلقہ محکمے سے معائنہ کرانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر میئر پشاور زبیر علی نے مسجد کی تزئین و آرائش منصوبے کو احسن طریقے سے آگے بڑھانے اور تاجر برادری کے رہنماؤں نے تحفظات پر غور کی یقین دہانی پر نگران وزیر اطلاعات و اوقاف کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔

متاثرین کو ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر اعلی

وزیراعلی کا چیف سکریٹری اور ڈویژنل انتظامیہ سے رابطہ، متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت

متاثرین کو ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر اعلی

وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر چیف سیکرٹری اور نگران وزراء پر مشتمل حکومتی ٹیم آج متاثرہ اضلاع کا دورہ کرےگی

حکومتی ٹیم متاثرہ علاقوں میں ہونے والی نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے گی

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے لکی مروت اور بنوں میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ درایں اثناءوزیر اعلی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرکے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بغیر کسی تاخیر کے شروع کی جائیں، متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس مقصد کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیر اعلی نے محکمہ صحت کے حکام کو بھی متاثرہ اضلاع کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور ان حادثات کے زخمیوں کو فوری امداد کی فراہمی کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور متاثرین کو ریلیف اور امداد کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے دو نگران اراکین کابینہ مشتمل حکومتی ٹیم آج ضلع بنوں اور لکی مروت کا دورہ کرے گی اور وہاں پر ہونے والی نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لے گی۔ حکومتی ٹیم متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کے سلسلے میں متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو ضروری احکامات جاری کرے گی۔

خیبر پختونخوا میں ٹیکس حصول میں سابقہ سال کی نسبت ریکارڈ اضافہ

نگران صوبائی وزیر ایکسائز و انسداد منشیات حاجی منظور خان آفریدی نے کہا ہے کہ امسال محکمہ کے ٹیکس حصول میں سابقہ سال کی نسبت ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور مختص شدہ ٹارگٹ میں تقریبا 70 فیصد ریکوری کا ہدف حاصل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال تقریبا چار ارب روپے کی ریکوری محتص شدہ 5 ارب 69 کروڑ روپے ٹارگٹ کے مد میں کی گئی ہے۔ جو کہ سابقہ سال کی نسبت 31 فیصد زیادہ ہے ۔ اور ہماری کوشش ہوگی کہ پسکو بشمول دیگر سرکاری اور نجی اداروں سے بروقت ریکوری کر کے مقررہ ہدف حاصل کرسکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ایکسائز و انسداد منشیات حاجی منظور خان آفریدی نے ریکوری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز و انسداد منشیات احسان اللہ، ڈپٹی سیکرٹری رحمت علی، ڈائریکٹر لیٹی گیشن عید بادشاہ، ڈائریکٹر رجسٹریشن عمادالدین بشمول دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ پراپرٹی ٹیکس، موٹر ویکل رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس، پراونشل ایکسائز، موٹر ویکل ڈیلرز اور دیگر ٹیکسز کی مد میں پشاور ریجن میں اب تک 64 فیصد مردان ریجن میں 84 فیصد ہزارہ ریجن میں 67 فیصد ملاکنڈ ریجن میں 90 فیصد اور ساؤتھ ریجن میں 69 فیصد ریکوری کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے حکام کو ہدایت کی کی کہ پچھلے دس سالوں کی مکمل رپورٹ جسمیں ریکوری میں اضافے اور اہداف کے حصول کی جامع رپورٹ جلد ازجلد پیش کی جائے انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ 3 مرلہ پراپرٹی پر ٹیکس چھوٹ کو بڑھا کر 5 مرلے کردیا جائے۔ اور اس مقصد کیلئے قانونی طریقہ کار بشمول دیگر صوبوں میں رائج سسٹم کو چیک کیا جائے۔ تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکیں۔ اور اگر کوئی قانونی مسلہ نہ ہو تو اس کو متعلقہ فورم سے فوری منظوی لی جا سکیں۔ اور 5 مرلہ تک ٹیکس میں چھوٹ دی جا سکیں۔ جو کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ نمبر پلیٹس کے اجراء کے مسائل فورآ حل کریں۔ اور جتنے بھی یونیورسل نمبر پلیٹس تیار ہیں وہ جلد ازجلد ڈیمانڈ کے مطابق جاری کریں۔ جبکہ سابقہ بقایا نمبر پلیٹس کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ کیسز منظوری کیلئے بھیج دی جائے۔

نگران صوبائی وزیر حاجی منظور خان آفریدی نے مزید کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور آسانی کیلئے تمام چیزیں آن لائن کریں۔ اور کوشش کریں کہ ڈیجیٹائزیشن کی طرف جائیں۔ تاکہ ٹیکس حصول میں مزید اضافہ ہو سکیں۔

لکی مروت اور بنوں میں آندھی اور طوفان، وزیر اعلی کا ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

لکی مروت اور بنوں میں آندھی اور طوفانی بارشوں سے ہونے والی نقصانات

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس۔

وزیر اعلی کا جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔

وزیر اعلی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار۔

متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، محمد اعظم خان

وزیر اعلی کا چیف سیکرٹری اور متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ رابطہ۔

متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت۔

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بغیر کسی تاخیر کے شروع کی جائیں، وزیر اعلی

متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، اعظم خان

اس مقصد کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیراعلی

نگران صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے، محمد اعظم خان

متاثرین کو ریلیف اور امداد کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے، وزیر اعلی

ان اضلاع میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر دلی افسوس ہوا، وزیر اعلی

صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

وزیر اعلی کی محکمہ صحت کے حکام کو متعلقہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی کی ہدایت۔