شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار فرمان ولد نواز خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جنازے میں ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک، ضلعی پولیس سربراہ روخانزیب خان سول حکام و دیگر پولیس افسران اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک اور ڈی پی او روخانزیب خان نے قومی پرچم میں لپٹے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔ واضح رہے کہ شہید پولیس کانسٹیبل آپریشن ڈیوٹی پر مامور تھا جو آج نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوگئے۔ شہید پولیس اہلکار کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے کو روانہ کر دیا گیا جہاں پر شہید کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر روخانزیب خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکار فرمان جیسے جوان ہمارا فخر ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی سلامتی و بقا کی خاطر اپنی جان قربان کردی، ہم ان جانبازوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر اپنے ناپاک عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔بعد ازاں ضلعی پولیس سربراہ نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اور افسران کو ملزمان جلد از جلد ٹریس کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی۔
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کی ڈینگی کے خلاف کام کو مثالی قرار دیتے ہوئے باقی صوبوں کو بھی ان کی طرز پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کی ڈینگی کے خلاف کام کو مثالی قرار دیتے ہوئے باقی صوبوں کو بھی ان کی طرز پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہیں۔ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیر صحت نے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی قیادت کی موثر اور بروقت کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں کو بھی خیبرپختونخوا کی طرز پر ڈینگی کے خلاف اقدامات اٹھانے چاہئیں۔اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے صحت، سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزز اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام شریک تھے،خیبرپختونخوا سے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور، سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران پیش کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 2627 کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے بعد پنجاب میں 1961، سندھ میں 1014 اور خیبر پختونخوا میں سب سے کم 234 کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈاکٹر ندیم جان نے اس سال ڈینگی کی روک تھام کے لیے خیبرپختونخوا کی غیر معمولی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ملک بھر میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر ندیم جان نے قوم کو اس ممکنہ خطرناک بیماری سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف رات گئے پشاور میں بڑی کارروائی
چرگانو چوک مرچ منڈی میں مصالحہ جات فیکٹری پر چھاپہ، مصالحہ جات کی تیاری میں استعمال ہونے والی غیر معیاری اور مضر صحت ہزاروں کلوگرام اشیاء برآمد، دو سو کلوگرام مضر صحت مصالحہ بھی برآمد، مالکان گرفتار، قانونی کارروائی شروع
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیاکیخلاف پشاور میں کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے پشاور میں کامیاب کاروائی کی اور کارخانہ سے مصالحہ جات کی تیاری میں استعمال ہونے والی چار ہزار کلوگرام غیر معیاری اشیاء اور دو سو کلو گرام مضر صحت مصالحہ جات برآمد کئے اور مالکان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی اس حوالے فوڈ اتھارٹی حکام نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پشاور کی فوڈ سیفٹی ٹیم ٹاؤن۔4 نے خفیہ اطلاع ملنے پر رات گئے مرچ منڈی چرگانو چوک میں مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا اور انسپکشن کے دوران مصالحہ جات کی تیاری میں غیر معیاری اور مضر صحت 4 ہزار کلوگرام سے زائد میٹیریل برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیا۔تفصیلات بتاتے ہوئے فوڈ حکام نے بتایا کہ کارخانے سے غیر معیاری اور مضر صحت 2 سو کلوگرام مصالحہ جات بھی پکڑی گئی اور فیکٹری میں استعمال ہونے والی مشینری کو بھی حکام نے سرکاری تحویل میں لے لیا فوڈ حکام نے مزید کہا کہ مالکان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا اور انکے خلاف مزید فوڈ سیفٹی ایکٹ کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیاگیا، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے فوڈ سیفٹی ٹیم کی کامیاب کاروائی کو سراہا اور کہا کہ ملاوٹ مافیا کسی رعایت کی مستحق نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات صوبہ بھر میں چھاپے مار رہی ہیں۔
صوبائی نگران وزیر برائے سائنس،ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی، کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا
صوبائی نگران وزیر برائے سائنس،ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی، کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا ہے کہ مقابلوں کے انعقاد سے نوجوان سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا زمانہ ہے، طلبا و طالبات مُستقبل کے آئی ٹی چیلنجوں کیلئے کمربستہ رہیں، محکمہ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نوجوان سائنس دانوں کو مواقع فراہم کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالام روبو ٹیک2023 مُقابلوں کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سات ماہ پہلے میں اس یونیورسٹی کا پروجیکٹ ڈائریکٹر تھا، آج وزیر ہوں، اگر میں لکی مروت کے ایک گاؤں سے اُٹھ کے منسٹر بن سکتاہوں تو نوجوانو آپ ہمت کرو آپ وزیراعظم بن سکتے ہو۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز سوات کے سمر کیمپس کالام میں جاری تین روزہ روبوٹک مُقابلے اختتام پزیر ہوگئے ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان بھر سے21 تعلیمی اداروں کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا،مقابلوں میں طلبہ نے اپنے پروجیکٹس کی نُمائش کی، طلبہ کے بنائے گئے روبوٹس کے درمیان مُقابلے بھی ہوئے جن کا انعقاد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات اور ڈائریکٹوریٹ جنرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے باہمی تعاون سے کیا گیا تھا۔
اس موقع پر محکمہ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹری ذکااللہ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حُسین، ڈائریکٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر تازہ گل خان، یونیورسٹی آف سوات کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم جان اور رجسٹرار انجینئر عبدالصبور بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر نجیب اللہ نے روبو ٹک مُقابلے جیتنے والی ٹیموں میں نقد انعامات تقسیم کئے اور پاکستان کے بڑے روبو ٹک مُقابلوں کے کامیاب انعقاد پر مُنتظمین کو داد دی۔
سیکرٹری ایس ٹی آئی ٹی ذکاء اللہ نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ روبوٹیک کالام مقابلوں کا انعقاد سوات یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز، ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،سوسائٹئی آف میکا ٹرانکس انجینئرز، نیشنل سنٹر آف روبوٹیکس اینڈ آٹومیشن اور خیبرپختونخوا سائنس ایجنڈا کی مشترکہ کاوش ہے۔ ان مقابلوں میں قبائلی اضلاع سمیت دور دراز علاقوں کے طلباء و طالبات کیلئے روبوٹکس پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ طلباء کے بنائے گئے روبوٹس سومو ریسلنگ، روبو فُٹسل، روبوٹیک آرمز، آف روڈ ریس، فلائنگ راکٹ، منی روبو وار اور پیپر پلان کے مُقابلوں میں حصہ لیا۔
سوات انجینئرنگ اینڈ ایپلائیڈ یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم جان نے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی کا کبل کیمپس جلد فعال ہوجائے گا.
وائس چانسلر سوات یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حُسین نے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پورے پاکستان کی جامعات، سکول، کالجز اور مدارس سے طلباء و طالبات نے ان مقابلوں میں شرکت کی۔ طلباء و طالبات ایسے موقعوں پر نہ صرف سیکھتے ہیں بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے کی جُستجو بھی پاتے ہیں۔
نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات و سیاحت برسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل سے کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین، ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی طارق خان اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ ممبرز نے ملاقات کی
نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات و سیاحت برسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل سے کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین، ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی طارق خان اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ ممبرز نے ملاقات کی، نگران صوبائی وزیر نے کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو درپیش مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ نگراں صوبائی وزیر نے کمشنر ہزارہ ڈویژن سے وادی کاغان میں تجاوزات کے خلاف کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کا کہا۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بہت سے خوبصورت سیاحتی اور تاریخی مقامات موجود ہیں، جن کو سیاحوں کی نظروں میں اجاگر کرنے کیلئے محکمہ سیاحت نے مختلف شہروں میں بہت سے ریزارٹ، سٹاپ اورز، پیکج ٹورز، تشہری مواد اور ٹورسٹ انفارمیشن سنٹرز قائم کئے ہیں۔
صوبہ خیبر پختون خواہ کو ٹورازم کے حوالے سے ایک مثالی صوبہ بنانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں جس کے تحت سیاحوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات اور سروسز فراہم کی جائیں گی۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد سے نہ صرف ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوگا بلکہ صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے میں فارن ایکسچینج بڑھے گا۔
انہون نے کہا کہ سیاحوں کو سہولیات دینے کے لیے کوشش کررہے ہیں, سیاہ ہماری اولین ترجیح ہیں. خیبر پختون خواہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو بھی چاہیے کہ جہاں پر جائیں وہاں صفائی کا خیال رکھیں تاکہ وہاں کا ماحول صاف رہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی موسم سرما کی سیاحت کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ سیاہوں کو موسم سرما میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر مختلف تجاویز اور پراجیکٹس، جیسے نئے سیاحتی مقامات، ADP سکیمیں، چیئر لفٹ، KITE پروجیکٹ کی جانب سے فراہم کردہ پروجیکٹ سپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
نگراں وزیر نے کائٹ انتظامیہ کو وادی کاغان کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی ہدایت کی.
صوبے میں بہتر طرز حکمرانی، بدعنوانی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
صوبے میں بہتر طرز حکمرانی، بدعنوانی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں بجلی چوری، چینی سمگلنگ، ڈالر اور سونے کی سمگلنگ کے لئے صوبائی ٹاسک فورس بنائی ہے، نگران صوبائی وزیر اطلاعات
بغیر این او سی کسی کو ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کرنے کی اجازت نہیں دینگے، نگران صوبائی وزیر اطلاعات
خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات،سیاحت، ثقافت و آثار قدیمہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا ہے کہ صوبے میں بہتر طرز حکمرانی، بدعنوانی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے، سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں بجلی چوری، چینی سمگلنگ، ڈالر اور سونے کی سمگلنگ کے لئے صوبائی ٹاسک فورس بنائی ہے،صوبے میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، بغیر این او سی کسی کو ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کرنے کی اجازت نہیں دینگے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، نگران صوبائی وزیر نے پریس کانفرنس میں چینی، گھی،کوکنگ آئل، ڈالر اور بجلی چوری کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر، ریال اور دیگر غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے نے کارروائیاں کیں, 519 افراد گرفتار، 440 ایف آئی آر ز درج کئے گئے، کامیاب کارروائیوں کی بدولت کراس بارڈر سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنائی گئی اور ڈالر کاریٹ بھی گر رہا ہے، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بجلی چورووں کے خلاف کارروائیوں کے لئے انتظامی افسران کو ٹاسک دئے گئے ہیں، اب تک بجلی چوری کے خلاف صوبے میں 518 چھاپے مارے گئے، 1000 غیر قانونی کنڈے ہٹائے گئے جبکہ 40 لاکھ روپے بقایاجات کی وصولی کی گئی، بجلی چوری کے حوالے سے دو ہفتوں میں مکمل ڈیٹا اجائے گا، انھوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا میں یکم دسمبر 2021 سے 10 ستمبر 2023 تک فارن ایکسچینج آپریٹرز کے خلاف ایکشن لیا،جن میں مجموعی طور پر 440 چھاپے مارے گئے، 519 گرفتاریاں ہوئی، 44 دکانیں سیل اور 440 ایف آئی آرز کی گئیں، نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ صوبہ بھر میں گندم، کوکنگ آئل اور گھی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں،اب تک 88000 گندم کی بوریاں، 90 ہزار لیٹرز کوکنگ آئل اور گھی برآمد کرکے قبضے میں لی گئیں ہیں، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کیساتھ صوبے کے معاملات پر رابطے میں ہیں، صوبے کا این ایف سی حصہ 19.6 فیصد بنتا ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے صرف 16 فیصد دے رہا ہے۔ وفاق کے ذمے نیٹ ہائیڈل کے بقایاجات 1500 ارب روپے ہیں، وفاق کی جانب سے بقایا جات کی ادائیگی سے صوبے کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، انھوں نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، بغیر این او سی کسی کو ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کرنے کی اجازت نہیں دینگے، بحریہ ٹاؤن اور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پاس حکومت کی این او سی نہیں ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو کارروائی کے لئے مراسلہ لکھا ہے، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ حکومتی اجازت کے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوام سرمایہ کاری سے گریز کریں، اس سلسلے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں، لوگوں سے فراڈ کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے، حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنے والے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرینگے، امن و امان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبے میں امن او امان کی صورتحال بہتر ہوئی، ایلیٹ پولیس سکول کو اپگریڈ جبکہ سی ٹی ڈی کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں،بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پی ٹی ڈی سی موٹلز فعال کر دئیے گئے ہیں،سیاحتی منصوبوں کی تکمیل سے اربوں روپے کی آمدن ہوگی، سیاحت صوبے کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، سیاحت سے معاشی مسائل کا حل ممکن ہے، نگران وزیر نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی ٹورز کا بندوبست کیا گیا ہے، سیاحوں کو بسوں کے ذریعے سیاحتی و تاریخی مقامات کے دورے کرا رہے ہیں،ثقافت کے فروغ کے لئے نشتر ہال کو فعال کررہے ہیں، کلچرل کمپلیکس کا افتتاح کیا، مزید اقدامات کررہے ہیں، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ صحت کارڈ ختم نہیں کیا گیا، غریب و مستحق افراد کے لئے صحت کارڈ کے تحت مفت طبی سہولیات مستحکم کررہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں نگراں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے آئین واضح ہے، الیکشن کمیشن جب کہے گا، اسی تاریخ کو الیکشن ہونگے، ہم الیکشن کرانے کو تیار ہیں.
نگران صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل کی اطلاعات سیل سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس
پشاور: صوبے میں بہتر طرز حکمرانی ، بدعنوانی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں بجلی چوری، چینی سمگلنگ ، ڈالر اور سونے کی سمگلنگ کے لئے صوبائی ٹاسک فورس بنائی ہے ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: ڈالر، ریال اور دیگر غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے نے کارروائیاں کیں, 519 افراد گرفتار ، 440 ایف آئی آر ز درج کئے گئے،بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: کامیاب کارروائیوں کی بدولت کراس بارڈر سمگلنگ روک تھام یقینی بنائی گئی ، ڈالر کاریٹ بھی گر رہا ہے ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا
بجلی چورووں کے خلاف کارروائیوں کے لئے انتظامی افسران کو ٹاسک دئے گئے ہیں، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا
پشاور: اب تک بجلی چوری کے خلاف صوبے میں 518 چھاپے مارے گئے ، 1000 غیر قانونی کنڈے ہٹائے گئے جبکہ 40 لاکھ روپے بقایاجات کی وصولی کی گئی، بجلی چوری کے حوالے سے دو ہفتوں میں مکمل ڈیٹا اجائے گا ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا میں یکم دسمبر 2021 سے 10 ستمبر 2023 تک فارن ایکسچینج آپریٹرز کے خلاف ایکشن لیا،جن میں مجموعی طور پر 440 چھاپے مارے گئے، 519 گرفتاریاں ہوئی، 44 دکانیں سیل اور 440 ایف آئی آرز کی گئیں
پشاور: صوبہ بھر میں گندم ، کوکنگ آئل اور گھی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں،بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: صوبہ بھر میں گندم ، کوکنگ آئل اور گھی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں،بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: اب تک 88000 گندم کی بوریاں ، 90 ہزار لیٹرز کوکنگ آئل اور گھی برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئیں ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا
پشاور: وفاقی حکومت کیساتھ صوبے کے معاملات پر رابطے میں ہیں ، صوبے کا این ایف سی حصہ 19.6 فیصد بنتا ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے صرف 16 فیصد دے رہا ہے۔
پشاور: وفاق کے ذمے نیٹ ہائیڈل کے بقایاجات 1500 ارب روپے ہیں ، وفاق کی جانب سے بقایا جات کی ادائیگی سے صوبے کے مسائل حل ہو سکتے ہیں ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: صوبے میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، بغیر این او سی کسی کو ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: بحریہ ٹاؤن اور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پاس حکومت کی این او سی نہیں ہے ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو کارروائی کے لئے مراسلہ لکھا ہے ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: حکومتی اجازت کے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوام سرمایہ کاری سے گریز کریں ، اس سلسلے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں، لوگوں سے فراڈ کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنے والے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرینگے ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: صوبے میں امن او امان کی صورتحال بہتر ہوئی، ایلیٹ پولیس سکول کو اپگریڈ جبکہ سی ٹی ڈی کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا
پشاور: سیاحت کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، پی ٹی ڈی سی موٹلز فعال کر دئیے گئے ہیں ،سیاحتی منصوبوں کی تکمیل سے اربوں روپے کی آمدن ہوگی ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: سیاحت صوبے کے لیے ریڑھ کی ہدی ہے، سیاحت سے معاشی مسائل کا حل ممکن ہے، نگران وزیر
پشاور: سیاحتی ٹورز کا بندوبست کیا گیا ہے، سیاحوں کو بسوں کے ذریعے سیاحتی و تاریخی مقامات کے دورے کرا رہے ہیں،بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: ثقافت کے فروغ کے لئے نشتر ہال کو فعال کررہے ہیں، کلچرل کمپلیکس کا افتتاح کیا، مزید اقدامات کررہے ہیں، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: صحت کارڈ ختم نہیں کیا گیا ، غریب و مستحق افراد کے لئے صحت کارڈ کے تحت مفت طبی سہولیات مستحکم کررہے ہیں ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: الیکشن کے حوالے سے آئین واضح ہے، الیکشن کمیشن جب کہے گا ، اسی تاریخ کو الیکشن ہونگے ، ہم الیکشن کرانے کو تیار ہیں، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ گوہر علی، سپرنٹنڈنٹ پیسکو نورنگ نے پولیس کے ہمراہ امیر جان بھٹی، گلان کالا، شیر کالا اور گردونواح میں بجلی چوری، کنڈا مافیا کے خلاف
ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ گوہر علی، سپرنٹنڈنٹ پیسکو نورنگ نے پولیس کے ہمراہ امیر جان بھٹی، گلان کالا، شیر کالا اور گردونواح میں بجلی چوری، کنڈا مافیا کے خلاف اور پیسکو کے واجبات کی وصولی کے لئے مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے غیر قانونی بجلی کے کنڈے ہٹا ئے گئے اور نادہندگان کے بجلی کنکشن منقطع کر د ئیے گئے۔انھوں نے ایس ڈی او پیسکو نورنگ کو نادہندگان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی ہدایت کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ بجلی چوری اور پیسکوواجبات کے حصول کے سلسلے میں کسی کیساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی۔انھوں نے لوگوں پر غیر قانونی کنڈے از خود ختم کر نے اور قانونی طریقے سے میٹرز لگا نے پر زور دیا بصورت دیگر بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بجلی چوری میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈپٹی کمشنر سوات
ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی زیر صدارت بجلی چوروں اورکنڈامافیاکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور،سپر نٹنڈنٹ انجنیئر پیسکوسوات مجاہد خان،مختلف اداروں کے نمائندوں،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی محمد جواد آصف اور بذریعہ ویڈیو لنک اسسٹنٹ کمشنرز مٹہ،خوازہ خیلہ،چارباغ،بریکوٹ،بحرین،کبل اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف اپریشن بلا امتیاز و تفریق جاری رہے گا بجلی چوری میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام بجلی چوروں کی نشاہدہی کرے جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ واپڈا کیساتھ مشترکہ طور پر کنڈامافیا،بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی تیز کریں بڑے بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے۔
کوہاٹ گمبٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے کارروائی کے دوران 19 ملزمان گرفتار
کوہاٹ گمبٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے کارروائی کے دوران 19 ملزمان گرفتار،منشیات اور اسلحہ برآمد کیاگیا۔ کامیاب کارروائی ڈی ایس پی گمبٹ مظفر شاہ، ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ رومان خان اور ایس ایچ او تھانہ گمبٹ آصف حیات کی قیادت میں کی گئی۔سرچ آپریشن کی کارروائی میں 3 کلاکوف،1رپیٹر،6 پستول، 15 چارجرز اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے گئے ہے۔منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران 4 کلو چرس اور 1.310کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی ہے۔سرچ آپریشن کی کارروائی میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے بھاری نفری نے حصہ لیا۔گرفتار ملزمان کو تھانہ گمبٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
