Home Blog Page 296

سسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ واقع میڈیکل سٹورز کا دورہ کیا

0

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ واقع میڈیکل سٹورز کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے ادویات کی قیمتوں اور ایکسپائری کے حوالے سے معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل سٹوروں میں ادویات کو مقررہ نرخ کے مطابق فروخت پایا ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل سٹور مالکان کو ادویات کی فروخت مقررہ ریٹ کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ملوث کیمسٹ حضرات کی دکان سیل کرنے کے ساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ زائد قیمتیں وصول کرنے والے کیمسٹ حضرات کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو د یتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ شکایات کیلئے ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم نمبر 0943412519، اے سی چترال افس نمبر 0943413686 اوراے سی دروش افس نمبر 0943480203 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر افیشل سوشل میڈیا پیج پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اجلاس

0

ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس سیدو شریف میں منعقد ہوا،اجلاس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ حکام کو 2013 سے2022 کے درمیان ڈینگی لاروے کی موجودگی سے متعلق ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر فضل عارف کی سربراہی میں تمام لائن ڈیپارٹمنس کے نمائند وں پر مشتمل کور ٹیم کو مزید متحرک کرنے اورمتعلقہ ڈیپارٹمنس کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں اپنی ذمہ د اریوں کے مطابق اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،تمام اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیل میونسپل آفیسرز،ڈبلیوایس ایس سی اور محکمہ پبلک ہیلتھ کو ڈینگی لاروے کے ممکنہ پرورش والی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور لاروے کی افزائش روکنے کے لئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔اجلاس میں ٹی ایم ایز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت اپنے اپنے علاقوں میں مچھر مار سپرے کی بندوبست کو یقینی بنائیں جبکہ واسا اور پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کو نکاسی آب اور نالوں وغیرہ کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے کہا کہ عوام میں فری پمفلٹ تقسیم کریں اور ان کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سوات سہیل احمد خان کی زیر صدارت ٹریفک کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

0

ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سوات سہیل احمد خان کی زیر صدارت ٹریفک کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ایس پی ٹریفک پولیس،ایڈیشنل ایس پی پولیس،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی /ٹریفک مجسٹریٹ سوات اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مینگورہ شہر کے ٹریفک مسائل کے مستقل حل، ٹرانسپورٹ اڈوں اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن سوات نے اجلاس کوضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ رکشہ و موٹر سائیکلز کیوجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک اور امن و امان کی صورت حال کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان کا کہنا تھا کہ بائی پاس بس سٹینڈز اور ملحقہ ڈی کلاس اڈوں کی نگرانی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے اور ان اڈوں سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے حل طلب اقدامات کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے متعلقہ اداروں کو قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوگی۔

پختونخوا ریڈیو پشاور کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کو براہ راست خصوصی نشریات کا فیصلہ، نگران وزیر اطلاعات سیرت النبیﷺ پر کوئز اور نعت مقابلے کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

خیبرپختونخوا کے نگران وزیرِ اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات محمد عمران کی خصوصی ہدایات کے تحت پختونخوا ریڈیو پشاور کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کو خصوصی نشریات چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ریڈیو کے آفیشل فیس بک پیج سے بھی براہ راست پیش کی جائیں گی۔اس ضمن میں پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.2 کے سٹیشن ڈائریکٹر غلام حسین غازی کی زیر صدارت اجلاس میں عید میلاد النبی 12 ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی نشریات اور پروگرامز ترتیب دیئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 ربیع الاول کی نشریات جمعرات کی شام نماز مغرب سے شروع ہونگی اور جمعہ رات 12 تک جاری رہیں گی۔ ان پروگراموں میں میں محفل میلاد، گیسٹ پروڈیوسر فرحان خلیل کی معیت میں سکول کے بچوں کا نعتیہ مقابلہ، پروڈیوسر رخسار جاوید کی میزبانی میں سیرت النبی پر کوئیز کمپیٹیشن، پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی اور شاہد علی شاہد کی میزبانی میں نعتیہ مشاعرے اور پروفیسر یاسر علی شاہ کی میزبانی میں نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی حیات مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر علماء اور دانشوروں کے خصوصی مقالات اور پروگرام شامل ہیں۔ توقع ہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل سکول کے بچوں کے نعت اور کوئز کمپٹیشن کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجیز کرک کو جدود خطوط پر استوار کرکے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں سے آہنگ تربیت دیں گے مشیر توانائی سرفراز علی شاہ

خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی مشیر توانائی و برقیات اور منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجیز کرک کو جدود خطوط پر استوار کرکے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں سے آہنگ تربیت دیکر آئل اینڈ گیس اور پٹرولیم سیکٹر کے ضروریات پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو جدید ٹیکنولوجیز کورسز پڑھانے کیساتھ ساتھ پریکٹیکل تربیت اور سائٹس کے دورے بھی کروائے جائیں گے تاکہ وہ مکمل طور پر تیار ہوسکیں۔ ان حیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجیز کرک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری توانائی و برقیات ناصر خان سپیشل سیکرٹری تاشفین حیدر، انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں آئل اینڈ گیس اور پٹرولیم سیکٹر کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ جن کی ایکسپلوریشن کیلئے ہم سکلڈ لوگ تیار کرہے ہیں۔ تاکہ صوبے اور ملک کے توانائی ضروریات کو پورا کیا جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ 250 کنال اراضی پر قائم ہونے والے انسٹیٹیوٹ میں محتلف ٹیکنالوجیز کے تین سالہ ڈپلومہ کورسز کیساتھ ساتھ شارٹ ٹرم کورسز بھی کروائے جائیں گے۔ مشیر توانائی نے حکام کو ہدایت جاری کی کہ انسٹی ٹیوٹ کے باقی ماندہ تعمیراتی کام جلد ازجلد مکمل کریں۔ اور سٹاف کی کمی کو پوری کرنے کیساتھ ریلیز شدہ بجٹ بروقت خرچ کریں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا پیغام

سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کے اس دور میں ’نیشنل نیوز پیپر ریڈر شپ ڈے’ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے جو ہمارے لئے ایک متوازن معاشرے کی تشکیل میں اخبارات کے اہم کردار کی یاد دہانی کرتا ہے۔ تیزی سے معلومات کی ترسیل کے دور میں اخبارات کو ایک خاص مقام حاصل ہے, وہ غلط معلومات کے سمندر میں معتبر معلومات فراہم کرتے ہیں۔ تجربہ کار صحافیوں اور ادارتی معیار کے ساتھ اخبارات سچائی اور احتساب کی ایک عمدہ مثال ہیں۔ ہر سال 25 ستمبر کو منایا جانے والا ’نیشنل نیوز پیپرز ریڈر شپ ڈے‘ ایڈیٹرز، رپورٹرز، فوٹوگرافروں اور ان لاتعداد کارکنوں کو سلام پیش کرنے کا ایک موقع ہے جو ہر روز خبروں کو ہماری دہلیز تک پہنچانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ پرنٹ میڈیا مکالمے، مباحثے اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جو قومی شناخت کے احساس کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔
آج، میں جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے، خاص طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے تناظر میں آزاد پریس کے اہم کردار پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ بحیثیت وزیر اطلاعات، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی اہمیت پر زور دیں۔ ایک جمہوری معاشرے میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ایک متحرک اور مضبوط حکومت کی بنیاد ہیں۔ آزاد صحافت شہریوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی ترجیحات کا اظہار کریں اور اپنے قائدین کا انتخاب آزادانہ طور پر کریں۔ تاہم، یہ انتخابات صرف ایک باخبر ووٹر کی فعال شرکت سے ہی حقیقی معنوں میں جمہوری ہو سکتے ہیں۔
”آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی“ کا کردار یہاں بہت اہم ہے اور وہ پاکستان میں پرنٹ میڈیا کی ترقی اور بقا میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ قومی اخبارات کے قارئین کے اس دن کے موقع پر، خیبرپختونخوا حکومت ایک آزاد اور متحرک پریس کے لیے اپنے عزم کو فخر کے ساتھ دہراتی ہے تاکہ صوبے میں ذمہ دارانہ صحافت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کو اور بھی قوت دی جاسکے۔

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر صنعت وتجارت،فنی تعلیم اور قبائلی امور سید عامر عبداللہ نے جلوزئی اکنامک زون میں بنک آف خیبر کا باضابطہ افتتاح

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر صنعت وتجارت،فنی تعلیم اور قبائلی امور سید عامر عبداللہ نے جلوزئی اکنامک زون میں بنک آف خیبر کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ازیمک جاوید اقبال خٹک،خیبر بنک کی انتظامیہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر صنعت وتجارت اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوزئی میں خیبر بنک کا قیا م بہت اہمیت کا حامل ہے،اس کے قیام سے اکنامک زون میں صنعت کاروں کو بنک سے متعلق سہولیات کیلئے دور نہیں جانا پڑے گا بلکہ ان کو یہ تمام سہولیات اکنامک زون میں ہی فراہم ہوں گی جس سے صنعت کاروں کو کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کے پی ازیمک کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اکنامک زون میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے علاوہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور اس کو استعمال میں لانے کے لئے مناسب بندوبست اور اقدامات اٹھائیں تاکہ پانی کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوسکے۔بعدازاں وزیر صنعت وتجارت نے اکنامک زون میں شجرکاری کرکے پودا بھی لگایا۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں اس وقت تک آشوب چشم کے سولہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، سن گلاسز کا استعمال کریں، آنکھوں کو پانی سے دھویا کریں اور اگر انفیکشن زیادہ ہو تو ماہر امراض چشم سے رجوع کریں۔ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ آشوب چشم سے حفاظتی اقدامات اٹھانے سے ہی اپنے آپ کو ممکنہ تکالیف سے بچایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں آشوب چشم کے علاج کے دوران مختلف انجیکشن کے استعمال سے کئی لوگوں کی بصارت چلی گئی ہے تاہم محکمہ صحت کے ڈی جی ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ اس طرح کا کوئی واقعہ خیبر پختونخوا میں پیش نہیں آیا اور ڈاکٹروں کو آشوب چشم کے علاج کا بخوبی اندازہ ہے اسی لئے جو بھی آشوب چشم کا شکار ہو اسے چاہئیے کہ وہ رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر یاماہر امراض چشم سے ہی رجوع کرے۔

اشوب چشم کے سولہ کیسز رپورٹ، محکمہ ہیلتھ نے ایڈوائزری جاری

اشوب چشم کے سولہ کیسز رپورٹ، محکمہ ہیلتھ نے ایڈوائزری جاری

پشاور، متاثرہ افراد دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، ڈاکٹر شوکت علی ڈی جی ہیلتھ سروسز

پشاور، سن گلاسز کا استعمال کریں، انکھوں کو پانی سے دھویا کریں، ڈاکٹر شوکت

پشاور، انفیکشن زیادہ ہو تو ماہر امراض چشم سے رجوع کریں، ڈاکٹر شوکت

نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کا غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی کا دورہ

نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کا غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی کا دورہ

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور اسے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ صرف یونیورسٹیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے بلکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جدید تحقیق کو فروغ دینے اور نصاب کو جدید دور کے تقاضوں اور مارکیٹس کی ضروریا ت سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو روزگار حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں کے جمعرات کے روز غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی صوابی میں نئے داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ میں داخلہ لینے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند اور قابل اطمینان بات ہے کہ ہر سال اس ادارے میں طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، خواتین ہماری کل آبادی کا 50 فیصد سے بھی زیادہ حصہ ہیں اور انہیں تمام شعبوں میں آگے آکر اپنا لوہا منوانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ملک کا اثاثہ اور قابل فخر ادارہ ہے، یہ صرف ایک تعلیمی درسگاہ نہیں بلکہ تخلیقی اور تحقیقی سرگرمیوں کا مرکز ہے، جی آئی کے انسٹیٹیوٹ انجینئرنگ ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائینسز، ڈیٹا سائینسز، منیجمنٹ سائینسز اور دیگر جدید علوم میں مہارت کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے جو پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، اس ادارے کے قیام کے لئے سابق صدر غلام اسحاق خان مرحوم اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم سمیت دیگر لوگوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیار کے اس مادر علمی میں داخلہ لینا یقیناً نئے طلبہ کے لئے فخر کا مقام ہے،اس ادارے میں تعلیم و تربیت کے لئے جس قدر سازگار ماحول میسر ہے وہ بہت کم اداروں میں دستیاب ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ جان لیں کہ تعلیم صرف درسی کتابوں اور لیکچرز تک محدود عمل نہیں بلکہ تعلیم ایک مکمل شخصیت سازی اور کردار سازی کا عمل ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کا اصل مقصد ایک اچھا انسان اور ذمہ دار شہری بننا ہے اورمجھے یقین ہے کہ ادارے کے طلبہ اپنی عملی زندگی میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کے اصول پر عمل پیرا رہیں گے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ آپ میں سے ہر ایک طالب علم میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور ان صلاحیتوں کو معاشرے،  ملک اور انسانیت کی فلاح کے لیے بھر پور استعمال میں لائیں،آپ اس ملک کا مستقبل ہیں اور آپ ہی نے اس قوم کی قیادت کرنی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے طلبہ کو تلقین کی ہے کہ زندگی میں دیانتداری، ایمانداری اور ہمدردی جیسے اعلیٰ اخلاق و اقدار پر سختی سے کاربند رہیں۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے کلاس رومز اور لیبارٹریز سمیت مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔
نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل، سینیٹر سلیم سیف اللہ خان اور جی آئی کے کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خان اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔