Home Blog Page 298

ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پرریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے زیر اہتمام آل پاکستان ربیع الاؤل نعت خوانی مقابلے

0

ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پرریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے زیر اہتمام آل پاکستان ربیع الاؤل نعت خوانی مقابلے کیلئے ضلع بنوں میں ٹرائلز شرائط و ضوابط کے مطابق ہونگے جس کے مطابق نعت اردو میں ہوگی اورملی نغموں کی طرز پر نعت ناقابل قبول ہوگی، اسی طرح مقابلے میں حصہ لینے کیلئے فارم ب یا شناختی کارڈ ضرور لانا لازمی ہوگا۔ نعت خواں معروف کلام کا انتخاب کریں اور صرف نعت پڑیں جس میں نبی رحمت علیہ سلام کی تعریف و توصیف ہو.
ہر نعت خواں کو صرف تین اشعار پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ نے ایس ڈی او پیسکو کے ہمراہ نیو سبزی منڈی میں بجلی چوری کے خلاف اپریشن جاری

0

اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ نے ایس ڈی او پیسکو کے ہمراہ نیو سبزی منڈی میں بجلی چوری کے خلاف اپریشن جاری کیا۔آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی بجلی کے کنڈے ہٹائے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث8 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا۔اس موقع پر اے سی نے کہا کہ بجلی کی مسلسل فراہمی اور لوڈشیڈنگ سے نجات کا واحد حل بجلی میٹرز کی تنصیب، کنڈا کلچر کا خاتمہ اور بقایا جات کی ادائیگیاں ہیں اس لئے بجلی چوری سے اجتناب کر کے صحیح طریقے سے بجلی کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی چوری کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور عوام پر اس کا اثر پڑتا ہے اس لئے اس فعل سے توبہ کر کے ملک کو ترقی پر گامزن کرنے کا عہد کر کے ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی برائے اقلیتی برادری کا اجلاس

0

ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی برائے اقلیتی برادری کے مختلف مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ،خوازہ خیلہ،چارباغ،اقلیتی برادری (سکھ، ہندو، عیسائی/مسیح) اورتحصیل خطیب بابوزئی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اقلیتی برادری (سکھ، ہندو، عیسائی/مسیح) کمیونٹی کے بنیادی مسائل، سرکاری محکموں کے خالی اسامیوں میں اقلیتی برادری کے 5 فیصد کوٹہ اور دیگر بنیادی ضروریات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اقلیتی برادری کے مسائل کے حوالے سے ماہانہ بنیادوں پر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ محکمہ جات اور انتظامی افسران کی موجودگی میں ان کے مسائل کو متعلقہ فورم کے ذ ریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکیں۔اجلاس کے آخر میں تمام اقلیتی کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاکستان میں اقلیتی
برادری کو اپنا پورا حق حاصل ہے اور پرامن اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

دیر بالا میں چینی ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری

0

دیر بالا میں چینی ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے تازہ کاروائی کے دوران مختلف گوداموں سے 14 ہزار چینی کے تھیلے برآمد کرکے ضبط کرلئے جبکہ 7 گودام سیل کردئیے۔ اس کے علاؤہ تین افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا گوہر زمان کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے کاروائی کرتے ہوئے دیر شہر میں 10 ہزار چینی کے تھیلے بر آمد کرکے ضبط کرلئے جبکہ ایک تاجر کیخلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔انہوں نے چار گوداموں کو سیل کردیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے مختلف گوداموں پر چھاپے مارے ، اس موقع پر چار ہزار چینی کے تھیلے برآمد کرکے دو تاجروں کیخلاف ایف آئی آر درج کردی اور تین گوداموں کو سیل کردیا۔

ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور محکمہ کھیل کے زیر اہتمام باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں باجوڑ کرکٹ لیگ

0

ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور محکمہ کھیل کے زیر اہتمام باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں باجوڑ کرکٹ لیگ ”BCL” کی ٹرافی رونمائی اور افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں باجوڑ کرکٹ لیگ کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر محمد انوار الحق نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں انتظامی افسران، پولیس،ضلعی عمائدین، سیاسی وسماجی مشران، ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ہے اور تمام شہریوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اورکھیلوں کے میدان میں ملک اور قوم کا نام روشن کرنا چاہیے۔ باجوڑ کرکٹ لیگ کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر نے باجوڑ کرکٹ لیگ کے کامیاب تقریب کے انعقاد پر سپورٹس ایسوسی ایشن اور مینجمنٹ اور تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے ونر ٹیم اور کھلاڑیوں میں شرٹ تقیسم کئے۔دریں اثناء سپورٹس کمپلیکس باجوڑ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں اتمانخیل ایگل نے سالارزئی ایلون کو ایک شاندار مقابلے میں شکست دے کر پہلی بار اتمانخیل ایگل نے فائنل میچ اپنے نام کرلی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد، مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، علاقائی اور سیاسی جماعتوں کے مشران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے میچ میں بہترین کارکردگی پر ڈاکٹر سبحان الدین کو مین آف دی میچ اور محمد خان کو مین آف دی سیریز ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا۔ ڈپٹی کمشنر نے فائنل میچ میں بہترین کارکردگی پر اتمانخیل ایگل کو مبارکباد دی اور ونر کپتان ڈاکٹر سبحان الدین کو ٹرافی سے نوازا

یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان نے سدو تحصیل تیمرگرہ میں چینی گوداموں میں ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی پر کارروائی

0

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان نے سدو تحصیل تیمرگرہ میں چینی گوداموں میں ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے چینی کے 02 گوداموں سے مجموعی طور پر 2950چینی کی بوریاں برامد کرکے دونوں گوداموں کوسیل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ قوانین کے تحت گوداموں کے مالکان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا۔

نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل کا کلچرل کمپلیکس, نشترہال پشاور کے افتتاح

 کئی سالوں سے فنکاروں کیلئے انڈونمنٹ فنڈز رولز اسی طرح پڑے تھے، ہم نے انہے کابینہ سے منظور کرایا، کچھ ماہ تک انہیں پیسے جاری کر دیے جائیں گے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائے،بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

کلچرل کمپلیکس نشترہال میں مختلف ثقافتی پروگرام تشکیل دئیے جائینگے،

 کلچرل کمپلیکس نشترہال فنکاروں اور مختلف ایونٹ کے منتظمین کو استعمال کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا، اس سے اتھارٹی کو آمدن حاصل ہوگی۔

کلچرل کمپلیکس،نشترہال مختلف سرگرمیوں اور ثقافت کے فروغ کیلئے پیش کیا جائےگا، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

 کلچرل کمپلیکس، نشترہال میں فنکاروں اور ہنر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

 یہاں قومی و بین الاقوامی سطح پر سرگرمیوں کا انعقاد کرینگے۔

 ہماری کوشش ہے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائیں۔

 ناران اور دیگر مقامات پر پی ٹی ڈی سی موٹلز کھولے ہیں، وزیر سیاحت۔

کوشش ہے لوگوں کو تفریح کے مختلف مواقع ملیں۔

 ہم چاہتے ہیں ہنڈی اور کرپشن ختم ہو، تاکہ ملک کو مالی فائیدہ ہو۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

 بجلی چوری اور کنڈوں کی وجہ سے جو شہری بجلی کا بل دیتے ہیں انہے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

مُشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، ورسک روڈ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

مُشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، ورسک روڈ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، زخمیوں کو بہترین فوری ابتدائی طبی امداد کی سہولیات مہیا کی گئیں : مشیر صحت

مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ ورسک روڈ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری بہترین علاج فراہم کی گئی ہے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ پشاور کے بھر کے ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور طبی عملے کی چھُٹیاں کینسل کردی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ورسک روڈ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہاسپٹل ڈائریکٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مشیر صحت کو بتایا گیا کہ ایف سی دھماکے کے 9 زخمیوں کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا جن کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ دھماکے کے فوراً بعد ایل آر ایچ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر متعلقہ یونٹس شفٹ کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے چھ ایف سی اہلکار جبکہ تین عام شہری شامل ہیں جن میں سے دو ایف سی اہلکار اور ایک سویلین کی حالت تشویشناک ہے جن کو آپریشن تھیٹر شفٹ کیا گیا ہے۔

مشیر صحت کو یہ بھی بتایا گیا کہ چار ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ شفٹ کیا جا رہا ہے جن کی جان بچانے میں ایل آر ایچ نے اہم کردار ادا کیا، ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، دو زخمی اسوقت داخل ہیں ایک زیرنگرانی ہے جبکہ دو زخمیوں کو علاج کے بعد ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ریاض انور کو یہ بھی کہا گیا کہ اسوقت ایل آر ایچ میں کل تین زخمی زیر علاج ہیں جن میں دو ایف سی اہلکار اور ایک سویلین شامل ہے ۔اس موقع پر مشیر صحت کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری طرح تیار ہے ۔

مُشیر صحت ڈاکٹرریاض انور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

0

پشاور : مشیر صحت نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل ورسک روڈ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

پشاور : ہاسپٹل ڈائریکٹر کے ہمراہ زخمیوں سے ان کا حال پوچھا

پشاور : دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین علاج کی سہولت مہیا کی گئی ہے : مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور

پشاور : پشاور بھر کے ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے : مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور

پشاور : محکمہ صحت کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے طرح تیار ہے : مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور

پشاور : زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا گو ہیں : مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور

خیبر پختونخوا کے نگران مشیر آبنوشی، منصوبہ بندی و ترقیات اور مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ

خیبر پختونخوا کے نگران مشیر آبنوشی، منصوبہ بندی و ترقیات اور مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے کہا ہے کہ انجینیئرز اور ٹیکنیکل ایکسپرٹس کو کسی بھی تعمیراتی منصوبے کو کم لاگت، بہترین ڈیزائن اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کرنا چاہیئے اور محدود وسائل کے اندر عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن ہے کہ نو تعینات انجینیئرز کو تربیت کے مواقع پر فراہم کریں گے تاکہ ان کے کام میں مزید نکھار لایا جا سکیں۔ ان حیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اکیڈمی فار رورل ڈیویلپمنٹ (پارڈ) میں پانچ روزہ تربیت حاصل کرنے والے نوتعینات ایس ڈی اوز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مشیر آبنوشی نے تربیت میں حصہ لینے والے انجینیئرز کو ہدایت کی کہ عوام کے خادم بن کر ان کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ اپ لوگوں کا انتخاب میرٹ پر ہوا ہے اور مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپ کی عملی زندگی کا آغاز ہوا ہے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں اور کوشش کریں کہ اپنی ڈیوٹی کے ساتھ انصاف کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ آبنوشی میں اپ لوگوں کی شمولیت ہماری ٹیم کو مزید مضبوط اور مستحکم کرے گی اور ہمیں امید ہے کہ ہم عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

پانچ روزہ تربیت میں ایس ڈی اوز کو ٹیکنیکل سینکشنز، پروکیورمنٹ رولز، جنرل فنانشل رولز، پراونشل رولز آف بزنس، آفس مینجمنٹ، افیشل حط و کتابت، سنٹرل پبلک اکاؤنٹس رولز اور محکمہ آبنوشی کے وژن، مشن اور منصوبوں بارے لیکچرز دیے جائیں گے۔