Home Blog Page 299

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے ہدایت کی ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سپیشل اکنامک زون کے صنعتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے ہدایت کی ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سپیشل اکنامک زون کے صنعتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور بورڈ آف انوسٹمنٹ اس زون کے کاروباری حضرات کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے۔اس حوالے سے خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ آفس پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سپیشل اکنامک زون کے انٹرپرائزز نے شرکت کی ان میں فاطمہ سیمنٹ، پریمیئر سیمنٹ اور چراٹ سیمنٹ لمیٹڈ کے نمائندے شامل تھے۔نجی اداروں کے نمائندوں نے معاون خصوصی کو اپنے منصوبوں کی تکمیل کے دوران درپیش چیلنجز سے آگاہ کیاجبکہ پیسکو، ضلعی انتظامیہ اور مائنز و معدنیات کے محکموں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معاون خصوصی نے نجی اداروں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ خطے میں اقتصادی ترقی کے مقصد کے لئے صنعتکاروں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔

تمام سرکاری وسائل عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لائے جائیں گے۔صوبائی وزیر قانون

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و خزانہ آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پارٹی قائد عمران خان کے وژن کے مطابق لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور تمام تر وسائل عوام کی بہتری کیلئے بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پبلک ڈے کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور زیادہ تر درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات صادر کیے۔وزیر قانون نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی سیاسی جماعت ہے جو عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ہم اپنے آپ کو حکمران نہیں بلکہ خادم سمجھتے ہیں۔آفتاب عالم نے کہا کہ ہم دفتروں میں بیٹھ کر اپنی کمیشن کی خاطر غیر ضروری منصوبے ہرگز نہیں بنائیں گے بلکہ علاقے کی ترقی میں قدم قدم پر عوام کو اعتماد میں لیں گے تاکہ سرکاری فنڈز کا ضیاع نہ ہو۔صوبائی وزیر نے کارکنوں کو پارٹی کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے اہم مسائل کو مد نظر رکھ کر سرکاری وسائل کے بہتر استعمال میں ہماری رہنمائی کریں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے محکمہ اعلیٰ کے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ای ٹرانسفر پالیسی پر کام میں تیزی لاکر پالیسی کو عملی شکل دینے کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھیں جائیں

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے محکمہ اعلیٰ کے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ای ٹرانسفر پالیسی پر کام میں تیزی لاکر پالیسی کو عملی شکل دینے کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھیں جائیں تاکہ مذکورہ پالیسی کو فوری طور پر ناقذ کیا جاسکے اور محکمہ بہتری کی طرف گامزن ہوسکے۔ یہ ہدایات انہوں ای ٹرانسفر پالیسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے افسران نے شرکت کی صوبائی وزیر کو اجلاس میں ای ٹرانسفر پالیسی پر اب تک ہونے والے کام کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ای ٹرانسفر پالیسی کے سافٹ ویئر کا بھی بغور جائزہ لیا گیا اور اس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ سافٹ ویئر میں ایسے پیرا میٹرز شامل کریں جس میں بیوہ اور معذوروں کو ترجیح ملے۔ انہوں نے کہاکہ ای ٹرانسفر سے نظام میں انسانی مداخلت ختم اور سارا سسٹم آٹومیٹک ہوجائیگا، کسی کے ساتھ ظلم اور ناانصافی نہیں ہوگی، ای ٹرانسفر پالیسی میں کوئی سیاسی عمل دخل بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے اقربا پروری اور سفارش کی بنیاد پر تبادلوں کا کلچر بھی ختم ہوجائیگا۔صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے کہا کہ ای ٹرانسفر کے طریقہ کار میں ڈومیسائل، معذوری، ہارڈ ایریا اور میڈیکل وغیرہ کے نمبرز ہونگے اورسارا نظام کمپیوٹرائزڈ ہوگا اور سافٹ ویئر کے ذریعے سب کچھ ہوگا جس میں کوئی انسانی عمل دخل نہیں ہوگا۔

صوبائی وزیر میناخان آفریدی کا بیان

0

کرغزستان میں پرتشدد واقعات/خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات

پشاور: کرغزستان میں صورتحال سے خیبر پختونخوا حکومت مکمل آگاہ ہے،صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان آفریدی

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر طلبہ کوواپس لانے کیلئے مکمل سہولیات فراہم کی جائیگی،صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان آفریدی

پشاور: خیبر پختونخوا کے ہزاروں طلبہ کرغزستان میں ہیں جن کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کی ضرورت ہے،صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان آفریدی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کا تعاون طلبہ کو حاصل رہے گا وفاق اپنا کردار ادا کرے،صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان آفریدی

پشاور: طلبہ کے اہل خانہ جس غم سے گزر رہے ہیں اس پر وفاق کی سرد مہری افسوس ناک ہے،صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان آفریدی

پشاور: کرغزستان میں موجود طلبہ کے اہل خانہ کیساتھ رابطے میں ہیں، وزیر اعلی تعلیم

پشاور: مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخواحکومت ان کیساتھ کھڑی ہے،مینا خان آفریدی

پشاور: طلبہ کو واپس لانے کے تمام اخراجات خیبر پختونخوا حکومت برداشت کریگی،صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان آفریدی

پشاور: طلبہ کا تعلیمی کیرئر محفوظ بنانے کیلئے مختلف آپشنز زیر غور ہیں ،صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان آفریدی

پشاور: طلبہ کی جان کا تفظ اولین ترجیح ہے جس کے بعد تعلیمی کیرئیر کے حوالے سے منصوبہ بندی کریں گے،صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان آفریدی

لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ووکیشنل انسٹی ٹیوشنز میں آرٹیفیشل جیولری سیکھانے کے کورسز کو شامل کئے جائیں۔ فضل شکورخان

مارکیٹ میں آرٹیفیشل جیولری کی ڈیمانڈ بہت ہے اس کے ذریعے ووکیشنل انسٹی ٹیوشنز سے کورسز مکمل کرنے والے کو مارکیٹ میں باعزت روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔صوبائی وزیر کا ایک روزہ فیسٹیول کے موقع پر بات چیت

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ محنت کے زیر انتظام چلنے والے ووکیشنل انسٹی ٹیوشنز میں آرٹیفیشل جیولری سیکھانے کے کورسز کو شامل کریں، مارکیٹ میں آرٹیفیشل جیولری کی ڈیمانڈ بہت ہے اس کے ذریعے ووکیشنل انسٹی ٹیوشنز سے کورسز مکمل کرنے والے کو مارکیٹ میں باعزت روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور مقامی صنعت کاری کو فروغ بھی ملے گا۔ یہ ہدایات انہوں نے لیبر کالونی وومن ووکیشنل سنٹر ضلع چارسدہ میں محکمہ محنت خیبر پختونخوا کے زیراہتمام ایک روزہ نمائشی فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر جاری کیں۔ صوبائی وزیر نے فیتہ کاٹ کر ایک روزہ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پرانکے ہمراہ سیکرٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ ابرارشاہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن امجد خان، ڈائریکٹر ایڈمن شعیب خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان احمد، وومن چیمبر آف کامرس پشاور کی نائب صدر انیلہ خالد اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل بھی موجود تھیں۔ ایک روزہ نمائشی فیسٹیول میں چارسدہ، مردان اور پشاور کے ووکیشنل سنٹرز میں ہاتھ سے بنائی گئی مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے تھے۔ صوبائی وزیر نے سٹالوں کا معائنہ کیا اور اشیاء بنانے کے بارے میں دریافت کیا۔ایک روزہ نمائشی فیسٹیول میں کڑھائی والے کپڑے اور چادریں، آرٹیفیشل جیولری، ہاتھ سے بنے جوتے، کھانے پینے، کپڑے پر اون کے مختلف پینٹنگ، کینڈل ڈایزائن، بیگز، ہاتھ بنے صابن اور ڈیٹرجنٹ سمیت تفریحی سٹالز لگائے گئے تھے۔صوبائی وزیر کو بتایاگیا کہ نمائشی فیسٹیول کے انعقاد کا بنیادی مقصد سکلڈ لیبر کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور انٹرپرینیورشپ میں خواتین کے کردار کو اہمیت دینا ہے۔ صوبائی وزیر فضل شکورخان نے کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور ووکیشنل سنٹرز میں تیار کی گئی اشیاء اور بنانے والوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ووکیشنل سنٹرز میں کورسز سیکھنے والوں میں بہت صلاحیت موجود ہے، مارکیٹ میں ہاتھ سے بنائی اشیاء کا بہت سکوپ اور ڈیمانڈ ہے، ان ورکرز کو لوکل اور ملکی سطح پر مارکیٹ تک رسائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ہنرمندوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جائے گی بلکہ مقامی صنعت کو ترجیح دینے کیلئے اور دور حاضرکی تیکنیکی صلاحیتوں سے ان ورکرز کو لیس بھی کرینگے۔اس موقع پر صوبائی وزیر فضل شکور خان کو ووکیشنل سنٹر کے ریٹائرڈ پرنسپل نے اپنے ہاتھ سے کپڑے پر اون کے ذریعے بنا تحفہ پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پشاور: صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی کی زیرزیرصدارت ای ٹرانسفر پالیسی کے حوالے سےاجلاس

پشاور: اجلاس میں صوبائی وزیرکو ای ٹرانسفر پالیسی پر اب تک ہونے والے پیش رفت کے بارے میں بریف کیا

پشاور: اجلاس میں ای ٹرانسفر پالیسی کے سافٹ ویئر کا جائزہ لیا گیا اور اس پر تفصیلی گفتگو ہوئی

پشاور،: ای ٹرانسفر پالیسی کو عملی شکل دینے کیلیے جلد از جلد اقدامات کی جائیں میناخان کی متعلقہ افسران کو ہدایت

پشاور: سافٹ ویئر میں ایسے پیرا میٹرز شامل کریں جس میں بیوہ، معذوروں کو ترجیح ملے صوبائی وزیرکی ہدایت

پشاور: ای ٹرانسفر نطام میں انسانی مداخلت ختم ہوگی اور سارا سسٹم آٹومیٹک ہوگا میناخان

پشاور: ای ٹرانسفر پالیسی میں کوئی سیاسی عمل دخل نہیں ہوگا صوبائی وزیر

پشاور: ای ٹرانسفر پالیسی کی نفاذ سے اقربا پروری اور سفارش کی بنیاد پر تبادلوں کا کلچر ختم ہوجائیگا میناخان

پشاور: ای ٹرانسفر کے طریقہ کار میں ڈومیسائل، معذوری، ہارڈ ایریا، میڈیکل وغیرہ کے نمبرز ہونگے صوبائی وزیر
:

پشاور: سارا نظام کمپیوٹرائزڈ ہوگا اور سافٹ ویئر کے زریعے سب کچھ ہوگا اس میں کوئی انسانی عمل دخل نہیں ہوگاصوبائی وزیر

صوبائی برائے محنت فضل شکورخان کاچارسدہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب

پشاور: ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کے فروغ سے بیروزگاری میں کمی لائی جاسکتی ہے صوبائی وزیر

پشاور: ضم قبائلی اضلاع میں بھی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ووکیشنل اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوشنز کے ساتھ ساتھ سکولز اور کالجز کو بھی بہت جلد قائم کرینگےفضل شکورخان

پشاور: فرد ڈاکٹر، انجینئر اور سرکاری ملازم نہیں بنتا اس لئے ہم ایسے لوگوں بالخصوص ایسی خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان پر سرمایہ کاری کرینگے صوبائی وزیر

پشاور: ضم اضلاع کے ان فنی تعلیمی اداروں بچوں کو مختلف سکلز سکھائے جائینگے فضل شکورخان

پشاور: قبائلی روایات کے مطابق خواتین کو گھروں کے اندر مختلف فنی تعلیم کے مواقع میسر کرینگے صوبائی وزیر

پشاور: تاکہ قبائلی اضلاع کے خواتین بھی گھروں کے اندر باعزت روزگار حاصل کرسکیں فضل شکورخان

پشاور: صوبائی وزیر نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ نمائشی فیسٹیول کا افتتاح بھی کیا

پشاور: ووکیشنل سنٹرز میں مختلف کورسسز مکمل کرنے والوں سلائی مشینیں اور انعامات تقسیم کئے

وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی سربراہی میں اپریل کے مہینے کی پراونشل سٹاک ٹیک میٹنگ منعقد ہوئی

وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی سربراہی میں اپریل کے مہینے کی پراونشل سٹاک ٹیک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈی جی ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر سراج، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر شاہد یونس، اے ڈی جی ایچ آر ڈاکٹر باسط سلیم، اے ڈی جی مانیٹرنگ ڈاکٹر عابد، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ ڈاکٹر اعجاز، پروجیکٹ ڈائریکٹر پرائمری ری ویمپ ڈاکٹر رفیع نے خود جبکہ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے آن لائن شرکت کی۔ ڈائریکٹر آئی ایم یو نے وزیر صحت کو پرائمری ہیلتھ کئیر سے متعلق پراونشل سکور کارڈ کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ وزیر صحت کو صوبے کے پرائمری ہیلتھ کئیر مراکز میں روزانہ کی او پی ڈی، بیس ادویات ضروریات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالی، بنیادی ڈحانچے کی فعالی اور صفائی کی صورتحال بارے اعداد و شمار پیش کیا گیا۔ وزیر صحت کو میڈیکل افسران کی سیٹوں کے خلا، ایل ایچ ویز کی دستیابی، خواتین میدیکل افسران کی کمی و دیگر امور بارے جائزہ پیش کیا گیا۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ37 مختلف ادویات کی فراہمی صوبائی سطح پر 57 %رہی۔وزیر صحت کو بتایا گیا کہ ڈی ایچ اوز کو ملنے والے فنڈ میں کتنا ملا، کتنا خرچ ہوا اور کتنا خرچ کئے بغیر رہ گیا۔ ڈی ایچ اوز کو فنڈز ریلیز ہوئے اور پروکیورمنٹ کے شروع ہوتے ہی ڈی پنچ ہوجاتے ہیں۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بتایا کہ ڈی ایچ اوز کو بروقت فنڈز نہ ملنے سے خدمات کی فراہمی میں خلا پیدا ہورہا ہے۔ ہر مہینے کے پہلے چھ ورکنگ ڈے پر فنڈز سے متعلق ڈی ایچ اوز اور دیگر سٹیک ہولڈز سے میٹنگ ہوگی۔ سپلائی چین مینجمنٹ کا نفاذ اب ناگزیر ہوگیا ہے تاکہ چیزیں بروقت ٹریس ہو۔ 42 فیصد میڈیکل افسران کی غیر حاضری بالکل قابل قبول نہیں۔ 41 مسلسل غیر حاضر ڈاکٹروں کے تنخواہوں کو روک دیا جائے، اور ان کیخلاف اے اینڈ ای رولز کے تحت کاروائی عمل میں لانے کیلئے احکامات جاری کئے۔ چارسدہ، دیر اپر، بونیر، ٹانک، پشاور، ملاکنڈ، کرک، چترال لوئر کے ڈی ایچ اوز پرائمری ہیلتھ کئیر کی غیر فعالی اور کم ڈلیوریز ریکارڈ ہونے پر اپنا وضاحتی بیان جمع کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ او یقینی بنائیں کہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی حاضری باقاعدگی سے ہو۔ بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم لارہے ہیں۔ میں خود بھی اپنی حاضری لگاونگا۔وزیر صحت کو بریف کیا گیا کہ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سسٹم کی حاضری، ڈلیوری، او پی ڈی، ایمرجنسی اور انڈور پیشنٹ کے داخلوں میں بھی کافی بہتری آئی ہے۔ اپریل کے مہینے میں پرائمری ہیلتھ کئیر مراکز میں پچھلے مہینے کی نسبت ڈلیوریز کی کمی کا نوٹس بھی لے لیا گیا جبکہ سیکنڈری کئیر مراکز صحت میں پچھلے مہینے میں ڈلیوریز میں قدرے بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ اپریل میں سب سے زیادہ 146 ڈلیوریز ضلع بٹگرام میں جبکہ لکی مروت میں 140 اور مانسہرہ میں 120 ڈلیوریز ہوئیں۔ پرائمری ری ویمپ کے 24/7 بنیادی مراکز صحت کے کنٹریکٹ ایل ایچ ویز کی غیر حاضری میں مردان سرفہرست ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مشیر برائے زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود و ترقی نسواں مشال اعظم یوسفزئی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم عابد مجید کی زیر صدارت پہل-911 ہیلپ لائن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہو

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مشیر برائے زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود و ترقی نسواں مشال اعظم یوسفزئی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم عابد مجید کی زیر صدارت پہل-911 ہیلپ لائن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی نسواں سید نذر حسین شاہ، یونیسیف اور یو این ایف پی اے کے نمائندوں سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہیلپ لائن پہل- 911 کے قیام کے پس منظر اور ابتک کی کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی نے کہا کہ گھریلو تشدد اور منشیات کے استعمال کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ صوبہ میں دارالامان کو ڈیجیٹلاز کررہے ہیں۔یو این ایف پی اے کی تعاون سے خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے ہیلپ لائن فعال کررہے ہیں۔ جو پہل-911 سے منسلک ہوگی۔ اس طرح مزید ہیلپ لائنز کو پہل 911 میں یکجا کررہے ہیں۔ اجلاس کو پہل-911 کے بارے میں بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ ایمرجنسی، ریسکیو، پولیس، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سمیت دیگر اہم ہیلپ لائن کو پہل-911 ہیلپ لائن کے ساتھ منسلک کرکے ایک پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کو تمام ہیلپ لائن تک آسان رسائی فراہم کی جارہی ہے۔ اس طرح بہت جلد گھریلو تشدد کے روک تھام کے لئے ہیلپ لائن سمیت دیگر ہیلپ لائن کو پہل 911 کے ساتھ منسلک کیا جائیگا۔اجلاس میں پہل 911 کی فعالیت و مزید بہتری کیلئے اقدامات و تجاویز پر بحث کی گئی۔ مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی کا اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بچوں و خواتین کی فلاح وبہبود, منشیات میں مبتلا افراد کی بحالی اور منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ خواتین پر گھریلو تشدد کے روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخواکے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیمی اداروں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر کو ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیمی نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخواکے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیمی اداروں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر کو ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیمی نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ اس وقت 3 پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ, 8 مونو ٹکنیک، 7 میٹرک ٹیک جبکہ 9 ووکیشنل انسٹیٹیوٹس صوبے کے مختلف اضلاع میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم میں مختلف کورسز پڑھانے کی سہولیات مہیا کر رہے ہیں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس میں ڈی اے ای الیکٹریکل،ڈی اے ای سول اور میکینیکل کورسز پڑھائے جاتے ہیں جبکہ ووکیشنل انسٹیٹیوٹس میں ٹیلرنگ، کڑھائی، ڈریس میکنگ، آرٹ کٹلری اور بیوٹیشن کی کورسز آفر کیے جاتے ہیں اجلاس میں صوبائی وزیر کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا گیا کہ فنی تعلیم ملک کی استحکام میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے پاکستان میں ہنرمندوں کی ڈیمانڈ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ بیرون ممالک میں بھی سکلڈ لیبر کو ترجیح دی جاتی ہے صوبائی وزیر کو ٹیکنیکل اداروں سے پاس ہونے والے ان سٹوڈنٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو اب پاکستان اور دوسرے بیرون ممالک کے اچھے کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں صوبائی وزیر کو خوشحال پختونخوا پروگرام کے اگلے مرحلے میں داخلہ کے اجراء کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر فضل شکور خان نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ محنت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی انہوں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے کہ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس میں پڑھنے والے سٹوڈنٹس کو چائینیز اور دوسری زبانوں کے سیکھنے کی سہولیات مہیا کی جائیں۔