Home Blog Page 299

بجلی چوری کے تدارک کے لئے بااثرمافیااوربڑی مچھلیوں کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ

بجلی چوری کے تدارک کے لئے بااثرمافیااوربڑی مچھلیوں کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ

کارخانوں،ہوٹلز،کمرشل پلازوں،شادی ہالز،غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی لسٹیں تیار،جلدکریک ڈاؤن ہوگا

خیبرپختونخوامیں قائم صوبائی ٹاسک فورس کا پہلااجلاس،قومی سطح پر جاری مہم کی کامیابی کے لئے مختلف تجاویزپراتفاق

خیبرپختونخوامیں بجلی کے ناجائز استعمال اورکنڈہ کلچرمیں ملوث بااثرمافیااوربڑی مچھلیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ بجلی چوری میں ملوث صوبے میں قائم مختلف کارخانوں،ہوٹلز،کمرشل پلازوں،شادی ہالز،فیکٹریوں،شاپنگ مالز،حجروں،دکانوں اورغیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بھی لسٹیں تیارکرلی گئی ہیں جن کے خلاف جلدہی بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ گھریلوصارفین کوبھی تنبیہ کی گئی ہے کہ گنڈہ کلچرکوفوری ترک کرکے قانونی طورپر بجلی کے استعمال کی طرف آجائیں بصورت دیگرقانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔بجلی بلوں کے نادہندگان بھی تعاون کرتے ہوئے اپنے بقایاجات جلد اداکریں تاکہ ملک کوموجودہ بحران سے نکالاجاسکے۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان کی ترجیح کے مطابق ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوامیں بھی بجلی کے ناجائزاستعمال کے تدارک اوربجلی صارفین سے واجب الادابقایاجات کی ریکوری کی جاری مہم کے لئے صوبائی سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم صوبائی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں ٹاسک فورس کے سربراہ سیکرٹری داخلہ عابدمجید،سیکرٹری توانائی ذوالفقارعلی شاہ،کمشنرپشاورزبیرخان،کمشنرملاکنڈشاہد اللہ خان،ڈپٹی سیکرٹری صنعت وکامرس مقبول خان،پیسکوچیف فضل ربی کے علاوہ Zoomکے ذریعے ایڈیشنل سیکرٹری پاورڈویژن ارشدمجیدخان، مختلف ڈویژن میں تعینات کمشنرز،ریجنل پولیس افسران اورپیسکوکے اعلیٰ حکام نے خصوصی طورپر شرکت کی۔اجلاس میں بتایاگیاکہ رواں ماہ 5ستمبر سے اب تک ایک ہفتے کے دوران صوبے بھر میں کل 518چھاپے مارے گئے،بجلی چوری میں ملوث925غیرقانونی کنڈکشن(کنڈے) ہٹائے گئے،مختلف تھانوں میں 684مقدمات درج،28افرادکوگرفتارکیاگیااور338صارفین کو وارننگ جاری کی گئیں۔صوبے میں جاری مہم کے دوران نادہندگان سے ایک ہفتے کے دوران 4ملین روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔پیسکوچیف کے مطابق صوبے میں بجلی نادہندگان کے ذمے190بلین روپے کے بقایاجات ہیں جن کی وصولی کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری پاورڈویژن ارشدمجیدخان نے پیسکوکی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سب سے زیادہ بجلی چوری مردان،چارسدہ،بنوں،پشاورمیں ہے جبکہ ریکوری کے اہداف بھی سست ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ فوری طورپر تمام اضلاع میں پیسکو فیڈرزکاڈیٹامتعلقہ کمشنرزوڈپٹی کمشنرزکوشیئرکیاجائے اورمہم میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ مہم کونتیجہ خیزبنایاجائے۔اجلاس میں بنوں،ڈی آئی خان،کوہاٹ،بنوں،ہزارہ ڈویژن کے کمشنرزاورریجنل پولیس آفیسرزنے اپنے اپنے اضلاع میں ریکوری اوربجلی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں وسل بلورکے قانون کے تحت مہم کوکامیاب بنانے پر بھی زوردیاگیا۔ اجلاس میں صوبائی ٹاسک فورس کے سربراہ سیکرٹری داخلہ عابدمجیدنے بجلی کے ناجائزاستعمال کی روک تھام اورریکوری مہم کے دوران پیسکوکی جانب سے عوامی آگاہی کے لئے اشتہاری مہم کے فقدان اورکمزور عوامی رابطہ مہم پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے پیسکوچیف کوفوری طورپر گلی گلی،محلے اوربازاروں میں پینافلیکس آویزاں کرنے اوراخبارات،ٹی وی چینلز پرآگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ورصوبے کے پوش علاقوں سمیت غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیزکے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زوردیا۔انہوں نے پیسکوحکام، ضلعی اورتحصیل کی سطح پر قائم ٹاسک فورس کمیٹیوں میں شامل صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اورپولیس حکام کوہدایت کی کہ محکمہ داخلہ میں PMRU آپریشن کی مانیٹرنگ کے فرائض انجام دے رہاہے اس لئے آپریشن کے حوالے سے تمام ڈیٹااسی مانیٹرنگ یونٹ کوروزانہ کی بنیاد پرفراہم کیاجائے۔اجلاس میں مہم کو کامیاب کرنے کے لئے سیکرٹری توانائی سید ذوالفقارعلی شاہ نے بھی اہم تجاویز پیش کیں۔انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری پاورڈویژن کی ذاتی دلچسپی اورتعاون کوسراہتے ہوئے امید کا اظہارکیا ہے کہ مذکورہ اقدام سے صوبے میں بجلی بحران پر قابوپانے میں بڑی حدتک کامیابی ملے گی۔

کلچرل کمپلیکس، نشترہال میں فنکاروں اور ہنر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

کلچرل کمپلیکس، نشترہال میں فنکاروں اور ہنر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

لوگوں کو تفریح کے مختلف مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔نگران صوبائی وزیر برائے ثقافت

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے اطلاعات، سیاحت، ثقافت اور آثار قدیمہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا ہے کہ کلچرل کمپلیکس، نشترہال میں فنکاروں اور ہنر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے اور یہاں قومی و بین الاقوامی سطح پر سرگرمیوں کا انعقاد کرینگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کلچرل کمپلیکس، نشتر ہال پشاور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ کئی سالوں سے فنکاروں کیلئے انڈونمنٹ فنڈز رولز اسی طرح پڑے تھے، ہم نے رولز کوکابینہ سے منظور کرایا، کچھ ماہ تک انہیں پیسے بھی جاری کر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کلچرل کمپلیکس نشترہال میں مختلف ثقافتی پروگرام تشکیل دئیے جائینگے،کلچرل کمپلیکس نہ صرف فنکاروں اور مختلف ایونٹ کے منتظمین کو استعمال کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا بلکہ یہ مختلف سرگرمیوں اور ثقافت کے فروغ کیلئے بھی پیش کیا جائیگا،اس سے اتھارٹی کو آمدنی بھی حاصل ہوگی۔ سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہماری کوشش ہے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لائیں۔ نگران وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ ناران اور دیگر مقامات پر پی ٹی ڈی سی موٹلز کھولے ہیں، لوگوں کو تفریح کے مختلف مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہنڈی اور کرپشن کا خاتمہ ہو۔ بجلی چوری اور غیر قانونی بجلی کنڈوں کی وجہ سے نہ صرف ملکی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے بلکہ بجلی کے بل دینے والے صارفین بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض کا ایم ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان سے متعلق خبر کا نوٹس

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض کا ایم ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان سے متعلق خبر کا نوٹس، ہسپتال انتظامیہ سے جواب طلب

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے محکمہ صحت ڈاکٹر ریاض انور نے ایم ٹی آئی ڈی آئی خان میں صحت کارڈ کی معطلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ہسپتال انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا ہے، اس سلسلے میں اپنے دفتر سے جاری بیان میں نگراں مشیر کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان ایم ٹی آئی میں صحت کارڈ کی معطلی افسوسناک ہے،مفت علاج کی بجائے مریضوں سے پیسوں کی وصولی ناقابل برداشت ہے،مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین اور مفت علاج کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،نگران مشیر نے کہا کہ صحت کارڈ پر سرکاری ہسپتالوں میں علاج اولین ترجیح ہونی چاہئے، عوام کو انکی دہلیز پر علاج کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبر چلی تھی کہ متعلقہ ایم ٹی آئی میں صحت کارڈ پر علاج معطل ہے

بینک آف خیبر نے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے انڈر 13 اسکواش ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سیزن 2 کا آغاز کر دیا

بینک آف خیبر نے انڈر13 اسکواش ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے سیزن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ کھیل اور بینک آف خیبر کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔ پروگرام ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس، خیبر پختونخوا کے اشتراک سے 12 ستمبر سے 20 ستمبر 2023 تک پشاور کے قمر زمان اسکواش کمپلیکس قیوم اسٹیڈیم میں جاری رہیگا یہ پروگرام پاکستان کے اسکواش کے سنہرے دور کی بحالی کیلئے ایک اہم اقدام ہے پورے خیبرپختونخوا سے کھلاڑی ٹیلنٹ ہنٹ میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سے چھ کھلاڑیوں،تین لڑکوں اور تین لڑکیوں کوتین سال کی مدت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔کامیاب ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو بینک آف خیبر کی طرف سے ماہانہ وظیفے کے علاوہ خصوصی کوچنگ اور بین الاقوامی معیار کی پلیئنگ کٹس دی جائینگی۔ بینک آف خیبر اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے طو رپر کھیلوں کی صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جس سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد پاکستان میں اسکواش کو فروغ دینا اور قومی و بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ بینک کھیلوں کو فروغ دینے اور نئے ٹیلنٹ کی جستجو کیلئے ایسے ایونٹس کے انعقاد میں پیش پیش ہے۔

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں متحرک،پشاور میں ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں متحرک،پشاور میں ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ، خصوصی مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے پشاور میں ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے چائے کی پتی بنانے والی فیکٹری سے غیر معیاری اور مضر صحت ہزاروں کلوگرام چائے کی پتی برآمد کرتے ہوئے کارخانہ سربمہر کیا اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی وزیر خوراک کی ھدایات پر خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیم ٹاؤن۔4 پشاور نے خفیہ اطلاع پر پر بشیرآباد کے علاقے میں چائے کی پتی بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا اور کارخانے سے 3 ہزار کلوگرام سے زائد غیر معیاری اور مضر صحت چائے کی پتی برآمد کرکے کارخانہ کو سربمہر کیا اور مشینری بھی ضبط کر لی جبکہ کارخانے کے مالک کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا گیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ چائے کی پتی میں چنے کا چھلکا، نان فوڈ گریڈ کلر، استعمال شدہ چائے اور دیگر مختلف کیمیکلز کی ملاوٹ کی جا رہی تھی، جسے تیاری کے بعد پنجاب سپلائی کرنا تھا، دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے کہا کہ جعلسازوں اور ملاوٹ مافیا کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اورشہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

بجلی چوری ایک قومی المیہ بن چکا ہے جس کے خلاف متعلقہ اداروں اور شہریوں کو جدوجہد کرنا چاہئیے۔ تاکہ قانون پر عملدرآمد کرنے والے افراد کو بجلی چوروں کی وجہ سے تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

0

کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا ہے کہ بجلی چوری اور کنڈا مافیا کے خلاف ایک جامع و مربوط حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جس کا بنیادی مقصد بجلی چوری میں ملوث، اداروں، فیکٹریوں اور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے۔ تاکہ بجلی بل ادا کرنے والے صارفین کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ اور بجلی چوری کے رواج کو ختم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بنوں ڈویژن میں ساٹھ فیصد سے زائد بجلی چوری ہوتی ہے۔ جس کی روک تھام کیلئے بجلی فراہمی کے نظام کی جدید تقاضوں کے مطابق فیڈر کی سطح پرمکمل اعداد و شمار پیش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ضلع بنوں اور لکی مروت میں اصل بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ممکن ہو سکے۔ اور صحیح بلوں کی صحیح ادائیگی کرنے والے صارفین پر بوجھ کم ہو اور انھیں ریلیف بھی ملے۔کمشنر بنوں ڈویژن نے مزید کہا کہ بجلی چوری ٹاسک فورس کو ایک بہتر و موثر نظام کے تحت لانے سے مخصوص فیڈرز میں اصل بجلی چوری کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔جن کے خلاف کارروائی کرنے سے کافی حد تک بجلی صارفین کے مسائل و مشکلات پر قابو پا یا جا سکے۔اس لئے واپڈا کے حکام فیڈر کے حساب سے حقیقی اعداد و شمار پیش کریں۔تاکہ بنائی گئی حکمت عملی کے تحت آگے کا لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں بنوں ڈویژن کے پیسکو حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں منظور آفریدی،سیکرٹری ٹو کمشنر نور الامین خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان بشیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر بیٹنی نجم اللّٰہ داوڑ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیویلپمنٹ گل نواز خان سپرنٹینڈنٹ انجنئیر پیسکو بنوں نادرزمان، ایکسیئن بنوں ملک عبد الحفیظ، ایکسیئن شمالی وزیرستان ولایت خان اور ایس ڈی او لکی مروت رفیع اللّٰہ موجود تھے۔ کمشنر بنوں ڈویژن نے اجلاس کو اہم ہدایات و تجاویز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری ہو نے کی اصل جگہیں تلاش کرنی ہوگی تاکہ ان کے خلاف بلا تفریق عملی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، جس سے بل ادا کرنے والے صارفین پریشانی سے بچے رہیں گے اور بجلی فراہمی کے نظام کو شفاف بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام کو اوور بلنگ کرنے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ تاکہ صارفین بجلی کے بل کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں اور بجلی لوڈ شیڈنگ میں بھی کافی حد تک کمی ممکن ہو سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں منظور آفریدی نے بھی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ تاہم واپڈا حکام بھی اپنی مکمل تیاری کرلیں۔ جس سے انتظامیہ کو کارروائی کرنے میں آسانی ہو۔آخر میں سپرنٹینڈنٹ انجینیئر پیسکو بنوں نادرزمان نے کمشنر بنوں ڈویژن کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے لگ الگ فیڈروں کے حساب سے حقیقی اعداد و شمار تیار کرنے کا یقین دلایا تاکہ اصل بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ہو سکے۔اور بل ادا کرنے والوں کو ریلیف مل سکے۔جس سے ملکی محصولات میں اضافے کے ساتھ ساتھ صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے بھی نجات دلائی جا سکے گی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ گوہر علی کا شہر میں مختلف گوداموں پر چھاپے، ہزاروں بوری چینی برامد، کئی گودام سیل

0

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ گوہر علی نے شہر میں مختلف گوداموں پر چھاپے مارے اور ہزاروں بوری چینی برآمد کر کے متعدد گوداموں کو سیل کردیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا تھا کہ ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے اس لئے ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بھی ذخیرہ اندوزی جیسا قبیح فعل سے منع کیا گیا ہے۔ گوہر علی نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پرریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے زیر اہتمام آل پاکستان ربیع الاؤل نعت خوانی مقابلے

0

ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پرریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے زیر اہتمام آل پاکستان ربیع الاؤل نعت خوانی مقابلے کیلئے ضلع بنوں میں ٹرائلز شرائط و ضوابط کے مطابق ہونگے جس کے مطابق نعت اردو میں ہوگی اورملی نغموں کی طرز پر نعت ناقابل قبول ہوگی، اسی طرح مقابلے میں حصہ لینے کیلئے فارم ب یا شناختی کارڈ ضرور لانا لازمی ہوگا۔ نعت خواں معروف کلام کا انتخاب کریں اور صرف نعت پڑیں جس میں نبی رحمت علیہ سلام کی تعریف و توصیف ہو.
ہر نعت خواں کو صرف تین اشعار پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ نے ایس ڈی او پیسکو کے ہمراہ نیو سبزی منڈی میں بجلی چوری کے خلاف اپریشن جاری

0

اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ نے ایس ڈی او پیسکو کے ہمراہ نیو سبزی منڈی میں بجلی چوری کے خلاف اپریشن جاری کیا۔آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی بجلی کے کنڈے ہٹائے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث8 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا۔اس موقع پر اے سی نے کہا کہ بجلی کی مسلسل فراہمی اور لوڈشیڈنگ سے نجات کا واحد حل بجلی میٹرز کی تنصیب، کنڈا کلچر کا خاتمہ اور بقایا جات کی ادائیگیاں ہیں اس لئے بجلی چوری سے اجتناب کر کے صحیح طریقے سے بجلی کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی چوری کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور عوام پر اس کا اثر پڑتا ہے اس لئے اس فعل سے توبہ کر کے ملک کو ترقی پر گامزن کرنے کا عہد کر کے ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی برائے اقلیتی برادری کا اجلاس

0

ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی برائے اقلیتی برادری کے مختلف مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ،خوازہ خیلہ،چارباغ،اقلیتی برادری (سکھ، ہندو، عیسائی/مسیح) اورتحصیل خطیب بابوزئی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اقلیتی برادری (سکھ، ہندو، عیسائی/مسیح) کمیونٹی کے بنیادی مسائل، سرکاری محکموں کے خالی اسامیوں میں اقلیتی برادری کے 5 فیصد کوٹہ اور دیگر بنیادی ضروریات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اقلیتی برادری کے مسائل کے حوالے سے ماہانہ بنیادوں پر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ محکمہ جات اور انتظامی افسران کی موجودگی میں ان کے مسائل کو متعلقہ فورم کے ذ ریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکیں۔اجلاس کے آخر میں تمام اقلیتی کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاکستان میں اقلیتی
برادری کو اپنا پورا حق حاصل ہے اور پرامن اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔